نئی دہلی، کوئلے کی پیداوار اپریل 19-2018 کے دوران 638.46 میٹرک ٹن (ایم ٹی) رہی، جبکہ اس کے مقابلے پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران کوئلے کی پیداوار 591.42 میٹرک ٹن تھی۔ اس طرح سال بہ سال کی بنیاد پر کوئلے کی پیداوار میں 8.0 فیصد کی شرح نمو درج کی گئی۔
کول انڈیا لمیٹیڈ (سی آئی ایل) 19-2018 کے لئے کوئلے کی پیداوار کا نشانہ 610.00 میٹرک ٹن طے کیا گیا تھا۔ اپریل فروری 19-2018 کے دوران کوئلے کی پیداوار 527.70 ایم ٹی تھی، جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران کوئلے کی پیداوار 54.64 ایم ٹی تھی۔ اور اس طرح سال بہ سال کی بنیاد پر کوئلے کی پیداوار میں 6.6 فیصد کی شرح نمو درج کی گئی۔
سنگرینی کولریز کمپنی لمیٹیڈ(ایس سی سی ایل) 19-2018 کے لئے کوئلے کی پیدا وار کا نشانہ 65.00 میٹرک ٹن طے کیاگیا تھا۔ اپریل۔فروری 19-2018 کے دوران کوئلے کی پیدا وار 57.94 میٹرک ٹن رہی، جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران کوئلے کی پیدا وار 54.64 میٹرک ٹن تھی۔ اس طرح سال بہ سال کی بنیاد پر کوئلے کی پیدا وار میں6.0 فیصد کی شرح نمو درج کی گئی۔
19-2018 کے لئے کیپٹیو مائنس (کانوں) کے کوئلے کی پیداوار کا نشانہ 40.00 میٹرک ٹن طے کیاگیا تھا۔ اپریل۔فروری 19-2018 کے دوران کوئلے کی پیدا وار 44.41 میٹرک ٹن رہی، جبکہ سابقہ سال کی اسی مدت کے دوران یہ پیدا وار 33.76 میٹرک ٹن تھی۔ اس طرح سال بہ سال کی بنیاد پر کوئلے کی پیداوار میں 31.6 فیصد کی شرح نمودرج کی گئی۔ اس طرح کیپٹیو مائنس (کانوں) کے ذریعہ کوئلے کی پیدا وار کا نشانہ (40.00 میٹرک ٹن) فروری 2019 تک پہلے ہی حاصل کرلیاگیا ہے۔
19-2018 کے لئے دیگر کانوں سے نکلنے والے کوئلے کی پیداوار کا نشانہ 15.00 میٹرک ٹن طے کیاگیا تھا۔ اپریل۔فروری 19-2018 کے دوران ان کانوں کے ذریعہ کوئلے کی پیدوار 8.40 میٹرک ٹن تھی، جبکہ اس کے مقابلے پچھلے اسی مدت کے دوران یہ پیدا وار 7.94 فیصد تھی۔ اس طرح سال بہ سال کی بنیاد پر کوئلے کی پیدا وار میں5.8 فیصد کی شرح نمودرج کی گئی ہے۔
مہینے کے اعتبار سے سی آئی ایل کی کوئلے کی پیداوار
سی آئی ایل سے کوئلے کی پیداوار: اپریل۔فروری
سی آئی ایل سے کوئلہ نکاسی
سی آئی ایل سے کوئلے کی نکاسی: اپریل۔فروری
سی آئی ایل سے بجلی سیکٹر کے لئے کوئلے کی سپلائی
سی آئی ایل سے بجلی سیکٹر کے لئے کوئلے کی سپلائی: اپریل فروری
سی آئی ایل سے کل ریک لوڈنگ: مہینے کے اعتبار سے
سی آئی ایل سے کل ریک لوڈنگ: اپریل ۔فروری
ٹی پی پی ایس پر اسٹاک
ٹی پی پی ایس پر اسٹاک
دنوں میں پی پی ایس پر اسٹاک
کریٹکل؍سپر کرٹیکل ٹی پی پی ایس
سی آئی ایل پر قابل فروخت اسٹاک