نئی دہلی، فوج کو ایک بڑی تقویت دینے کی غرض سے دفاعی تحقیق اور ترقی کے ادارے ڈی آر ڈی او نے آج راجستھان کے صحرا کے علاقوں میں دوسری مرتبہ کامیابی کے ساتھ ہلکے وزن والے ٹینک شکن گائیڈیڈ میزائل (ایم پی اے ٹی جی ایم) کا تجربہ کیا۔ یہ میزائل ملک میں ہی تیار کیاگیا ہے اور اس سے کہیں سے بھی وار کیا جاسکتا ہے۔ ایم پی اے ٹی جی ایم کو جدید امیجنگ انفرا ریڈ راڈار آئی آئی آر سیکر سمیت جدید خصوصیات کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ اس میزائل کا 13 مارچ 2019 کو تجربہ کیاگیا تھا۔ دونوں مشنوں میں میزائلوں نے مختلف رینج پر بالکل صحیح نشانے پر وار کیا تھا۔ اس میزائل کے سبھی مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں۔