20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کی غیر ملکی تجارت : فروری 2019

Urdu News

نئی دہلی، مارچ۔تجارت اور خدمات کے اعتبار سے اپریل – فروری 19-2018میں ہندوستان کی مجموعی برآمدات 483.98 ارب امریکی ڈالر رہے گی۔ اس طرح پچھلے سال کی اِسی مدت  کے مقابلے میں اِس تجارت میں 8.73فیصد کا مثبت اضافہ دیکھنے کو ملا۔ اپریل – فروری 19-2018 میں مجموعی درآمدات 577.31 ارب امریکی ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ اس طرح پچھلے سال کی اِسی مدت کے مقابلے میں اس میں 9.42فیصد کا مثبت اضافہ دیکھنے کو ملا۔

نوٹ: آر بی آئی کی 15؍مارچ 2019 کی تاریخ کو جاری کئی گئی پریس ریلیز کے مطابق  اپریل –جنوری 19-2018 کے مطابق خدمات کا  تازہ ترین اعداد و شمار  جنوری 2018 کودستیاب ہوا ہے۔ اکتوبر سے جنوری 19-2018 کے لئے آر بی آئی کی پریس ریلیز کے مہینے کے اعتبار سے  سہ ماہی تخمینے کے اعداد و شمار کے ساتھ 19-2018 کے سہ ماہی  ایک اور سہ ماہی 2 کے لئے آر بی آئی کے سہ ماہی ڈاٹا میں اضافہ کر کے یہ  اعداد و شمار دستیاب ہواہے۔  یہ اعداد و شمار عبوری ہےاور اس پر آر بی آئی کے ذریعے نظر ثانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فروری 2019 کے لئے  اعداد و شمار کا تخمینہ لگایا گیا ہے ا ور آر بی آئی کے اپریل –جنوری 19-2018 کے اعداد و شمار میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ اپریل- فروری 19-2018 کےلئے مجموعی تجارتی خسارے کو شمار کیا جا سکے اور پر  فروری 2019 میں آر بی آئی کی اگلی پریس ریلیز کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی۔

1-تجارتی سازوسامان

برآمدات (سمیت دوبارہ  برآمدات)

فروری 2019 میں برآمدات 26.67ارب امریکی ڈالر تھی، جبکہ اس کے مقابلے فروری 2018 میں برآمدات 26.03ارب ڈالر تھی، اس طرح تجار ت میں 2.44 فیصد کا مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ روپے کے اعتبار سے فروری 2019 میں برآمدات 18993149کروڑروپے تھی، جبکہ اس کے مقابلے  فروری 2018 میں برآمدات 167583.64کروڑ روپے رہی۔ اس طرح برآمدات میں 13.34فیصد کا مثبت اضافہ دیکھنے کو ملا۔

حسب ذیل فروری 2019 میں برآمد کی اہم اشیا  کے زمرے پچھلے سال کی اسی  مہینے کے مقابلے مثبت اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔

2-image002TWCT.png

اپریل-فروری 19-2018 کی مدت  کے لئے برآمداتی مجموعی قدر 298.47 ارب امریکی ڈالر (2088290.32)کروڑ روپے تھی، جبکہ اس کے برعکس اپریل – فروری 18-2017 کی مدت کے دوران یہ 274.21 ارب امریکی ڈالر (1765895.27)کروڑ روپے تھی ۔ اس طرح ڈالر کے اعتبار سے(روپے کے لحاظ سے 18.26 فیصد) برآمدات کی مجموعی قدر میں 8.85 فیصد کا ایک مثبت اضافہ درج کیا گیا۔

فروری 2019 میں غیر پٹرولیم اور غیر قیمتی پتھر اور زیورات کی برآمدات 19.87 ارب امریکی ڈالر تھی،جبکہ فروری 2018 میں ان اشیاء کی برآمدات 18.90 ارب ڈالر تھی۔اس طرح 5.14 فیصد کا مثبت رجحان درج کیا گیا۔ یہ اپریل-فروری 19-2018 میں غیر پٹرولیم، غیر قیمتی پتھر اور زیورات کی برآمدات 217.43 ارب امریکی  ڈالرتھی۔ اس کے برعکس 18-2017 میں اسی مدت کے دوران 201.95 ارب امریکی ڈالر تھی۔ اس طرح 19-2018 میں 7.66 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔

درآمدات:

فروری 2019 میں درآمدات 36.26 ارب امریکی ڈالر تھی  (258271.75 کروڑ)، جو ڈالر کے اعتبار سے 5.41 فیصد کم تھی اور روپے کے اعتبار سے 4.66 فیصد زیادہ تھی۔ فروری 2018 میں درآمدات 38.34 ارب امریکی ڈالر تھی۔ روپے کے لحاظ سے یہ 246779.79کروڑ روپے تھی۔ اپریل – فروری 19-2018 کی مدت کےلئے درآمدات کی مجموعی قدر 464.00 ارب امریکی ڈالر (3246190.43 کروڑ روپے )تھی، جبکہ اپریل –فروری 18-2017 کی مدت کے دوران  یہ 422.76 ارب امریکی ڈالر (2722592.19 کروڑ روپے ) تھی۔ اس طرح ڈالر کے اعتبار سے 9.75 فیصد اور روپے کے اعتبار سے 19.23 فیصد کا مثبت اضافہ درج کیا گیا۔

اہم اشیا کے زمرے کی درآمد فروری 2019 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں منفی نمو کا رجحان ظاہر کرتی ہے۔

3-image003LYVQ.png

خام تیل اور غیر خام تیل کی درآمدات:

فروری 2019 میں تیل کی درآمدات 9.38  ارب امریکی ڈالر (66774.46 کروڑ روپے) تھی، جو ڈالر کے اعتبار سے 8.05 فیصد کم تھی اور روپے کے لحاظ 1.73 فیصد زیادہ تھی۔ اس کے برعکس فروری 2018 میں تیل کی درآمدات 10.20 ارب امریکی ڈالر تھی (یہ روپے میں 6563950کروڑ) تھی۔ اپریل – فروری 2019 میں تیل کی درآمدات 128.72 ارب امریکی ڈالر (901538.30کروڑ روپے) تھی، جو ڈالر کے اعتبار سے 31.98 فیصد زیادہ اور روپے کے اعتبار سے 43.57 فیصد زیادہ تھی۔ اس کے مقابلےپچھلے سال اسی مدت میں درآمدات 97.53 ارب امریکی ڈالر اور(روپے میں 627961.37 کروڑ)تھی۔

اس سلسلے میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ  فروری 2019 میں عالمی برینٹ کی قیمت (ڈالر؍بی بی -1) کی قیمت میں 1.97 فیصد گھٹی۔

فروری 2019 میں غیر خام تیل کی درآمدات 26.89 ارب امریکی ڈالر (191497.29 کروڑ روپے) تھی، جو ڈالر کے اعتبار سے 4.45 فیصد کم اور( روپے کے لحاظ سے 5.72 فیصد زیادہ) تھی۔ اس کے برعکس فروری 2018 میں یہ 28.1 ارب امریکی ڈالر اور( روپے میں 181140.29 کروڑ روپے )تھی۔ اپریل- فروری 19-2018 میں غیر خام تیل کی درآمدات 335.28 ارب امریکی ڈالر روپے میں 2344652.13 کروڑ روپے تھی، جو ڈالر کے اعتبار سے 3.09 فیصد زیادہ اور  (روپے کے لحاظ سے 11.94 فیصد زیادہ ) تھی۔ اس کے برعکس اپریل –فروری 18-25017 میں یہ 325.23 ارب امریکی ڈالر اور روپے میں 2094630.20 کروڑ روپے تھی۔

غیر خام تیل اور غیر سونے کی درآمدات فروری 2019 میں 24.30 ارب امریکی ڈالر تھی۔ اس 3.72 فیصد کا منفی نمو درج کی گئی۔یہ درآمدات  فروری 2018 میں غیر خام تیل اور غیر سونے کی درآمدات کے مقابلے تھی۔

اپریل – فروری 19-2018 میں غیر تیل اور غیر سونے کی درآمدات 305.73 ارب امریکی ڈالر تھی۔ اس طرح اس میں 3.97 فیصد کا مثبت شرح درج کی گئی، جبکہ اپریل – فروری 18-2017 میں غیر تیل اور سونے کی درآمدات کم تھی۔

 2-خدمات میں تجارت (جنوری 2019 کے لئے ،  15؍مارچ 2019 کی تاریخ کو جاری کی گئی آر بی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق)

برآمدات (وصولی)

جنوری 2019 میں برآمدات 17.75 ارب امریکی ڈالر  اور  (125515.53کروڑ روپے ) تھی۔  اس طرح ڈالر کے اعتبار سے 1.02 فیصد کا منفی اضافہ درج کیا گیا (متعلقہ مہینوں کے لئے آر بی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق) ۔

درآمدات (ادائیگی)

جنوری 2019 میں درآمدات 11.03 ارب امریکی ڈالر اور (روپے میں 77997.17 کروڑ) تھی۔ اس طرح دسمبر 2018 میں ڈالر کے اعتبار سے 3.07 فیصد کا منفی اضافہ درج کیاگیا (متعلقہ مہینوں کے لئے آر بی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق) ۔

3-تجارتی توازن

تجارتی سازوسامان: فروری 2019 کے لئے تجارتی خسارہ 9.60 ارب امریکی ڈالر تھا، جبکہ  فروری 2018 میں یہ خسارہ 12.30 ارب امریکی ڈالر تھا۔

خدمات: 15؍ مارچ 2019 کی تاریخ کو  آر بی آئی کی پریس ریلیز کے مطابق   جنوری 2019 کے لئے  خدمات میں تجارتی توازن  نیٹ خدمات برآمد 6.72 ارب امریکی ڈالر ہے۔

مجموعی تجارتی توازن: تجارتی سازوسامان اور خدمات کو ایک ساتھ رکھتے ہوئے اپریل – فروری 19-2018 کے لئے مجموعی تجارتی خسارہ 93.32 ارب امریکی ڈالر ہے، جبکہ اس کے برعکس اپریل-فروری 18-2017 میں 82.46 ارب امریکی ڈالر تھا۔

*نوٹ: آر بی آئی کی 15؍مارچ 2019 کی تاریخ کو جاری کئی گئی پریس ریلیز کے مطابق  اپریل –جنوری 19-2018 کے مطابق خدمات کا  تازہ ترین اعداد و شمار  جنوری 2018 کودستیاب ہوا ہے۔ اکتوبر سے جنوری 19-2018 کے لئے آر بی آئی کی پریس ریلیز کے مہینے کے اعتبار سے  سہ ماہی تخمینے کے اعداد و شمار کے ساتھ 19-2018 کے سہ ماہی  ایک اور سہ ماہی 2 کے لئے آر بی آئی کے سہ ماہی ڈاٹا میں اضافہ کر کے یہ  اعداد و شمار دستیاب ہواہے۔  یہ اعداد و شمار عبوری ہےاور اس پر آر بی آئی کے ذریعے نظر ثانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ فروری 2019 کے لئے  اعداد و شمار کا تخمینہ لگایا گیا ہے ا ور آر بی آئی کے اپریل –جنوری 19-2018 کے اعداد و شمار میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ اپریل- فروری 19-2018 کےلئے مجموعی تجارتی خسارے کو شمار کیا جا سکے اور اس پر  فروری 2019 میں آر بی آئی کی اگلی پریس ریلیز کی بنیاد پر نظر ثانی کی جائے گی۔

تجارتی سازوسامان

برآمدات اور درآمدات (امریکی ارب ڈالر)

(عبوری)

فروری

اپریل-فروری

برآمد (بشمول دوبارہ برآمدات)

2017-18

26.03

274.21

2018-19

26.67

298.47

شرح نمو 19-2018؍18-2017

2.44

8.85

درآمدات

2017-18

38.34

422.76

2018-19

36.26

464.00

شرح نمو 19-2018؍18-2017

-5.41

9.75

تجارتی توازن

2017-18

-12.30

-148.55

2018-19

-9.60

-165.52

درآمدات اور برآمدات (کروڑ میں)

(عبوری)

فروری

اپریل-فروری

برآمدات (بشمول دوبارہ برآمدات)

2017-18

1,67,583.64

17,65,895.27

2018-19

1,89,931.49

20,88,290.32

شرح نمو 19-2018؍18-2017

13.34

18.26

درآمدات

2017-18

2,46,779.79

27,22,592.19

2018-19

2,58,271.75

32,46,190.43

شرح نمو 19-2018؍18-2017

4.66

19.23

تجارتی توازن

2017-18

-79,196.15

-9,56,696.92

2018-19

-68,340.26

-11,57,900.11

خدمات سے متعلق تجارت

درآمدات اور برآمدات (خدمات) امریکی ڈالر

(عبوری)

جنوری 2019

اپریل- جنوری 19-2018

برآمدات (وصولی)

17.75

167.43

درآمدات (ادائیگی)

11.03

101.93

تجارتی توازن

6.72

65.50

درآمدات اور برآمدات (کروڑ میں)

(عبوری)

جنوری 2019

اپریل-جنوری 19-2018

برآمدات (وصولی)

1,25,515.53

11,69,301.56

درآمدات (ادائیگی)

77,997.17

7,11,873.57

تجارتی توازن

47,518.36

4,57,427.99

*نوٹ: آر بی آئی کی 15؍مارچ 2019 کی تاریخ کو جاری کئی گئی پریس ریلیز کے مطابق  اپریل –جنوری 19-2018 کے مطابق خدمات کا  تازہ ترین اعداد و شمار  جنوری 2018 کودستیاب ہوا ہے۔ اپریل  سے جنوری 19-2018 کے لئے آر بی آئی کی پریس ریلیز کے مہینے کے اعتبار سے  سہ ماہی تخمینے کے اعداد و شمار کے ساتھ 19-2018 کے سہ ماہی  ایک اور سہ ماہی 2 کے لئے آر بی آئی کے سہ ماہی ڈاٹا میں اضافہ کر کے یہ  اعداد و شمار دستیاب ہواہے۔ یہ فروری 2019 کے لئے خدمات کی برآمدات اور درآمدات کے تخمینے کے ساتھ استعمال ہوا ہے اور اسے اس پریس نوٹ کے مقصد کے لئے پیج ایک میں واضح کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More