16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایم ڈی سی نے مسلسل تیسرے سال 30ملین ٹن سے زیادہ پیداوار اورفروخت کی

Urdu News

نئی دہلی؍یکم ؍اپریل ؍ملک میں خام لوہے کی پیداوار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی) نے  مالی سال 19-2018 کے لئے  ایک بار پھر پیداوار اور فروخت سے متعلق 30 ملین ٹن کا ہندسہ پار کیا ہے۔ مسلسل تیسرے سال ایسا ہو اہے۔

مسلسل 5 مہینے تک ڈونی ملائی  مائن میں  پیداوار بن رہنے، اگست ؍ 2018 تک کوئی ایکسپورٹ نہ ہونے، بَیلا ڈیلا سیکٹر میں زبردست بارش ہونے اور پہلی سہ ماہی میں کرناٹک سے خراب آف ٹیک ہونے کے باوجود این ایم ڈی سی نے  مالی سال 2019 میں 32.44ایم ٹی کی پیداوار اور 32.38 ایم ٹی کی فروخت کی ۔

سال کے دوران این ایم ڈی سی کے خام لوہے کے پروجیکٹوں نے  ایک دن ، ایک مہینہ اور ایک سال کے اندر پیداوار اور فروخت کے اعتبار سے جس بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اُس کی تفصیل حسب ذیل ہے:

  • کسی ماہ میں سب سے زیادہ ڈِسپیچ –مارچ؍2019 میں 37.95 لاکھ ٹن۔ اس سے پہلے کسی مہینے میں  اس طرح کی بہترین  کارکردگی جنوری 2017 میں 37.20 لاکھ ٹن رہی تھی۔
  • کسی دن میں سب سے زیادہ پیداوار31؍مارچ؍2019 میں 1.91 لاکھ ٹن۔ اس سے پہلے کسی دن میں  اس طرح کی بہترین  کارکردگی 28؍ مارچ 2019 کو 1.63 لاکھ ٹن رہی تھی۔
  • کسی دن میں سب سے زیادہ ڈِسپیچ16؍مارچ؍2019 میں 1.42 لاکھ ٹن۔ اس سے پہلے کسی دن میں  اس طرح کی بہترین  کارکردگی 4؍ مارچ 2018 کو 1.40 لاکھ ٹن رہی تھی۔
  • کبھی سب سے زیادہ میٹر ڈِریلنگ، 19-2018 میں 16.71 میٹر۔  اس سے پہلے کی بہترین  کارکردگی سال 18-2017 میں 15065 میٹر ہے۔
  • 10-2009 میں کام کے دوبارہ کھلنے کے بعد ہیرے کی دوسری سب سے زیادہ پیداوار (38033 کیرٹ)۔

این ایم ڈی سی کے ، سی ایم ڈی این بجیندر کمار نے تندہی کے ساتھ سخت محنت اور شاندار ٹیم ورک کے لئے سبھی ملازمین کو  مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے  تعاو ن اور رہنمائی کے لئے حکومت ہند کی وزارت فولاد، چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت اور سبھی متعلقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More