نئی دہلی، براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ(سی بی ڈی ٹی) نے مارچ 2019 کے مہینے میں 18 اے پی اے کے ساتھ سمجھوتے کئےہیں۔ جس میں دو طرفہ اے پی اے (بی اے پی اے) شامل ہیں۔ ان ایڈوانس پرائسنگ سمجھوتے پر دستخط کے ساتھ ہی 2018-19 میں سی بی ڈی ٹی کے ذریعہ کئے گئے ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹس( سمجھوتے) کی کل تعداد 52 ہوگئی ہیں۔ جن میں 11 دو طرفہ ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹس شامل ہیں۔اب تک سی بی ڈی ٹی کے ذریعہ کئے گئے ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹس(سمجھوتے) کی کل تعداد 271 ہے۔جن میں 31 دوطرفہ ایڈوانس پرائسنگ سمجھوتے شامل ہیں۔
مارچ 2019 مہینے کے دوران دو طرفہ پیشگی قیمتوں کے تعین سے متعلق سمجھوتے آسٹریلیا، نیدر لینڈ اور امریکہ کے ساتھ کئے گئے ہیں۔ ان تینوں ملکوں کے ساتھ ایک ایک سمجھوتہ شامل ہے۔
مارچ 2019مہینے کے دوران دو طرفہ ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹس(بی اے پی ایس) اور یک طرفہ اے پی اے ایس( یو اے پی اے ایس) سمجھوتوں کا تعلق مختلف سیکٹروں سے ہے اور معیشت کے ذیلی سیکٹروں سے ہے۔جن میں اینٹی فریکشن بیئرنگس، ریکس مینجمنٹ سلوشن ، پلیٹ فارمس، بی پی او، آئی ٹی۔ آئی ٹی ای ایس، اے ٹی ایم ایس، صنعتی اور ادارہ جاتی کلینگ اینڈ ہائیجننگ مصنوعات شامل ہیں۔ ان سبھی سمجھوتوں میں بین الاقوامی لین دین کااحاطہ کیا گیا ہے جو حسب ذیل ہے:
- کانٹریکٹ مینو فیکچرنگ
- سافٹ ویئر سروسز کی پرویژن
- بیک آفس انجینئرنگ سپورٹ سروسز
- بیک آفس( آئی ٹی ایس) سپورٹ سروسز کی پرویژن
- مارکٹنگ سپورٹ سروسز کی پرویژن
- ٹیکنالوجی اور برانڈ کے استعمال کے لئے رائلٹی کی ادائیگی
- ٹریڈنگ(تجارت)
- سود کی ادائیگی
ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ( اے پی ایس )اسکیم کی پیش رفت سے غیر مخالفانہ ٹیکس نظام کی حوصلہ افزائی کے حکومت کے عزم کو مستحکم کرے گا۔ہندوستان کے ایڈوانس پرائسنگ ایگریمنٹ کے پروگرام کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ستائش کی گئی ہے۔جس کے سبب ایک صاف شفاف طریقے سے پیچیدہ قیمتوں کے تبادلے کے معاملات سے نپٹا جارہا ہے۔