نئی دہلی، ریاست تلنگانہ کی تنظیم نو کے بعد پہلے عام انتخابات 11 اپریل 2019 کو ہوں گے۔ ریاست کے سب کے سب 31 اضلاع میں سبھی 17 پارلیمانی حلقوں میں عام انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔17 حلقوں میں سے 3 حلقے درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور دو حلقے درج فہرست طبقوں (ایس ٹی) کے لئے ریزرو ہیں۔ پوری ریاست میں 34603 پولنگ مرکز قائم کئے گئے۔
نیشنل الیکشن پلینر کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ریاست میں رائے دہندگان کی کل تعداد 29530838 ہے۔ ان میں سے 14842582 مرد ہیں جبکہ 14674217 خواتین ہیں۔ تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے ووٹروں کی تعداد 2089 ہے۔کل رائے دہندگان میں سے 10823 سروس رائے دہندگان ہیں اور 1127 بیرون ملک کے ہندوستانی رائے دہندگان ہیں۔
ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاست میں 599933 رائے دہندگان 18 سے 19 سال کے عمر کے گروپ کے ہیں جو اسی زمرے کے پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے 539804 رائے دہندگان سے زیادہ ہیں۔
اگر ہم تلنگانہ کے 29530838 رائے دہندگان اور آندھرا پردیش کے 36661315 رائے دہندگان کو جمع کردیں تو 2014 میں غیر منقسم آندھرا پردیش کے عام انتخابات کے مقابلے میں ووٹروں کی تعداد مین 1258015 (یعنی 1.94 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات بھی قابل لحاظ ہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں آندھرا پردیش میں ووٹ ڈالنے کی شرح سب سے زیادہ یعنی 74.64 فیصد تھی۔
پچھلے عام انتخابات میں ریاست میں ووٹروں کی تعداد اور پولنگ کے فیصد کی تفصیل درج ذیل ہے:
عام انتخابات سال |
تلنگانہ میں رائے دہندگان کی تعداد |
پولنگ کا فیصد |
||
مرد |
خواتین |
میزان |
||
2019 |
14842582 |
14674217 |
29530838** |
– |
غیر منقسم آندھر اپردیش میں رائے دہندگان کی تعداد |
||||
2014 |
32676266 |
32252318 |
64934138* |
74.64 |
2009 |
28684841 |
29207418 |
57892259 |
72.70 |
2004 |
25355118 |
25791224 |
51146342 |
69.95 |
1999 |
24771335 |
24883054 |
49654389 |
69.14 |
1998 |
24532867 |
24600268 |
49133135 |
66.00 |
1996 |
24735268 |
24766006 |
49501274 |
63.02 |
1991 |
21387877 |
21230096 |
42617973 |
61.42 |
1989 |
21273312 |
21201867 |
42475179 |
70.43 |
1984 |
16631513 |
16914974 |
33546487 |
68.97 |
1980 |
15081626 |
15415977 |
30497603 |
56.93 |
1977 |
13757025 |
13810593 |
27567618 |
62.47 |
1971 |
11389302 |
11308603 |
22697905 |
59.13 |
1967 |
– |
– |
21091212 |
66.97 |
1962 |
9585927 |
9151929 |
18737856 |
64.72 |
1957 |
17668716 |
|||
1951 |
ذرائع- الیکشن کمیشن آف کی ویب سائٹ
*5554 تیسری صنف کے رائے دہندگان شامل ہیں
**2089 تیسری جنس کے رائے دہندگان شامل ہیں۔ 1127 بیرون ملک کے رائے دہندگان اور 10823 سروس رائے دہندگان (معلومات کے ذرائع نیشنل الیکشن پلینر)