16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس شکرا نے بحریہ کو ایوارڈ دینے سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، ویسٹرن نول کمانڈ ( ڈبلیو این سی) ، ممبئی   کے بحریہ  ہیلی کاپٹر بیس  آئی این ایس شکرا  میں  بحریہ کو ایوارڈ دینے سے متعلق تقریب  برائے سال 2019 کا انعقاد  10 اپریل 2019 کو کیا گیا۔

ایڈمرل سنیل لامبا   پی وی ایس  ایم ، اے وی ایس ایم ،  اےڈی سی، بحریہ کے سربراہ   (سی این ایس) نے  صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے  اس سال   ممتاز اہلکاروں  کو یوم جمہوریہ کے موقع پر   اعلان کردہ    بہادری اور غیر بہادری ایوارڈ دیا ۔  اسی کے ساتھ  بحریہ کی  ان  اکائیوں   کو توصیف ناموں  سے نوازا جنہوں نے گزشتہ سال میں  امتیازی کارنامے انجام دیئے۔ ایوارڈ دینے کی تقریب میں  ہندستانی بحریہ   کے سینئر معززین  اور ایوارڈ یافتگان کے کنبوں نے شرکت کی۔

ایوارڈ تقسیم کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر   تقریب سےمتعلق پریڈ کے دوران   50 لوگوں نے  گارڈ آف آنر دیا ۔  گارڈ آف آنر کا جائزہ    ایڈمرل  سنیل لامبا نے    پریڈ کا جائزہ لینے سے قبل   لیا۔  یہ پریڈ  بحریہ اہلکاروں کے 18 پلاٹون پر مشتمل تھی۔ جن کا تعلق مختلف جہازوں ا ور ڈبلیو ایل سی کے اداروں  سے ہے۔

جائزہ  کی تکمیل کے بعد  سی این ایس نے  ایوارڈحاصل کرنے والے متعدد لوگوں کو    تمغے ، توصیف نامے اور بیسٹ گرین  پریکٹسیز سے متعلق سی این ایس ٹرافی  دیئے۔  45 تمغے جو کہ  بہاردری سےمتعلق  18 نو سینا  میڈل، فرائض کی انجام دہی میں خلوص سے کام کرنے سے متعلق  9 نو سینا  میڈل  اور امتیازی خدمات کے لئے 19 وششٹ سیوا میڈل ،    پرواز کے تحفظ میں   اختراعات کے فروغ کے لئے   کیپٹن روی دھیر میموریل گولڈ میڈل  اور  نول ٹکنالوجی میں بہترین ریسرچ کے لئے لفٹننٹ وی کے جین میموریل گولڈ  پر مشتمل ہیں،   دیئے گئے۔

سی این ایس نے  چارسمندری  یونٹوں یعنی آئی این ایس ترشول  ، آئی این ایس  سہدری ، آئی این ایس 322 اور آئی این ایس تراسا   اور چار ساحلی یونٹوں  ، این ایس آر وائی،  (کوچی)   آئی این  ایس اتکروش، آئی این ایس ایس کلیانی  اور میٹریل    آرگنائزیشن  (ممبئی) کو   گزشتہ ایک  سے زائد سال میں    استثنائی  کارکردگی دکھانے کے لئے  یونٹ  توصیف نامے بھی دیئے۔  نول ڈاک یارڈ  (ویزاگ) اور آئی این ایس دوارکا   کو  ماحولیات دوست  آلودگی سے پاک   اقدامات کے لئے    بیسٹ گرین پریکٹسیس سے متعلق  سی   این ایس  ٹرافی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل لامبا نے کہا کہ   یہ موقع خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔  کیونکہ اس موقع پر       جہاز   کے ساتھی عملے کو   فرائض کے تئیں   ان کے خلوص کے ساتھ ساتھ   بہادری کے کارنامے کا  رسمی طور پر اعتراف کرنے کے لئے  بحریہ کو موقع ملا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ایوارڈ یافتگان کے کنبے کے ارکان کا  اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا  کہ انہوں نے  فوجی اہلکاروں  کو اپنے فرائض کے انجام دہی میں   انہیں حمایت دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More