نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے رام نومی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
’’رام نومی کے موقع پر میں اپنے تمام ساتھی شہریوں کو مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
مریادا پرشوتم رام کی زندگی ، ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے اور اپنی سوچ ، الفاظ اور اعمال میں اعلیٰ ظرفی پیدا کرنے کے لئے کوشش کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ آیئے ہم ایک خوشحال ملک اور ایک ہم آہنگ دنیا کی خدمت میں ان اقدار کو اختیار کریں‘‘۔