16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے بورڈ نے ریل بھون میں 64واں ریلوے ویک فنکشن منایا

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے بورڈ کے 64ویں  ریلوے ویک فنکشن کا انعقاد  12 اپریل 2019 کو ریل بھون ، نئی دہلی میں کیا گیا۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین  جناب وی کے یادو نے  فنکشن کی صدارت کی اور رننگ  ایفشینسی شیلڈ ، میرٹ سرٹی فکیٹس اور ایوارڈز  ریلوے  اہلکاروں کو پیش کئے۔   یہ ایوارڈز 19-2018 کو ان کی نمایاں کارکردگی کے لئے دیئے گئے۔  اس موقع پر   ریلوے بورڈ کے دیگر ارکان  اور سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

جناب وی کے یادو نے  رننگ ایفشینسی شیلڈ  ، ریلوے بورڈ کی  اسٹیشنری اور او ایم برانچوں کو مشترکہ طور پر دی۔   ان شاخوں کو صلاحیت  ، کیسوں کے فوری نبٹارے  اور ریکارڈز کو صحیح طور پر   برقرار رکھنے   کا  بہترین معیار اپنانے کے لئے  رننگ  ایفیشینسی شیٹ دی گئی۔  اس کے علاوہ   دو دیگر  بہترین سیکشنوں کو  یعنی    ریلوے بورڈ کے پروجیکٹ اور ای آر بی –وی  شاخوں کو نقد میرٹ سرٹی فکیٹس اور نقد انعامات بھی دیئے گئے۔

میرٹ سرٹیفکیٹیس اور نقد انعامات  ریلوے بورڈ کے  45 اہلکاروں کو   19-2018 کے دوران ان کی  نمایاں  کارکردگی کے لئے دیئے گئے۔ اس کے علاوہ 49 نقد انعامات  کھلاڑیوں کو اور دس نقد انعامات کلچرل ارٹسٹوں کو دیئے گئے۔   اس کے علاوہ  بین وزارتی  اور انڈین سول سروسیز کھیل کود مقابلوں کے لئے ان کی نمایاں کارکردگی کے لئے توصیفی خط بھی دیئے گئے۔

ایوارڈز کی تفصیلات اس طرح ہیں

بہترین  دیکھ ریکھ والے سیکشن 4
بہترین  کارکردگی کے لئے 45
کھیل کود کے لئے 49@
ثقافتی سرگرمیوں کے لئے 10#
کل ایوارڈز 108

@ انفرادی ایوارڈز -37 ، گروپ ایوارڈز -12

#انفرادی ایوارڈز -9، گروپ ایوارڈز -1

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More