17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دوسرے مرحلے میں اترپردیش کے 8 لوک سبھا حلقوں میں رائے دہندگان کی تعداد 1.4 کروڑ

Urdu News

عام انتخابات 2019 کے دوسرے مرحلے میں اترپردیش کے جن 8 پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جانے ہیں، وہاں حتمی الیکٹورل رول کے مطابق رائے دہندگان کی کُل تعداد 14076635 ہے۔ اس مرحلے میں جن پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالے جانے ہیں، وہ حلقے ہیں: نگینہ، امروہہ، بلند شہر، علی گڑھ، ہاتھرس، متھرا، آگرہ اور فتح پور سیکری۔

سی ای او (اترپردیش) کی ویب سائٹ پر آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے رائے دہندگان کی کُل تعداد 14076635 ہے، جن میں 7583431 مرد اور 6492326 خواتین رائے دہندگان ہیں۔ ان 8  سیٹوں میں آگرہ سب سے بڑا پارلیمانی حلقہ ہے، جہاں رائے دہندگان کی تعداد 1904706 ہے، جبکہ نگینہ سب سے چھوٹا پارلیمانی حلقہ ہے، جہاں رائے دہندگان کی تعداد 1574994 ہے۔

ای سی آئی کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد  و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 2014 کے سابقہ عام انتخابات میں ان 8 پارلیمانی حلقوں میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 13403734تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ گزشتہ عام انتخابات کے مقابلے اس بار رائے دہندگان کی تعداد میں 672901 (5.09 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسرے مرحلے  میں مجوزہ اور سابقہ 2 عام انتخابات میں    رائے دہندگان کی تعداد سے متعلق  اعداد و شمار کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

حلقہ

عام انتخابات کا سال

رائے دہندگان کی تعداد

مرد

خواتین

دیگر

کُل

نگینہ

2019*

838144

736788

62

1574994

2014

795562

697765

92

1493419

2009

650927

545639

1196566

امروہہ

2019*

868912

764166

108

1633186

2014

829444

714712

89

1544245

2009

641735

532180

1173915

بلند شہر

2019*

945340

831100

127

1776567

2014

930827

805499

110

1736436

2009

810237

672512

1482749

علی گڑھ

2019*

1005371

871294

153

1876818

2014

965995

827010

121

1793126

2009

744060

601291

1345351

ہاتھرس

2019*

990708

840439

69

1831216

2014

969908

788925

94

1758927

2009

799816

637909

1437725

متھرا

2019*

970318

815660

209

1786187

2014

931944

750142

174

1682260

2009

747923

593726

1341649

آگرہ

2019*

1040087

864522

97

1904706

2014

1003777

810896

66

1814739

2009

856239

683444

1539683

فتح پور سیکری

2019*

924551

768357

53

1692961

2014

877271

703267

44

1580582

2009

748440

597302

1345742

کُل – مرحلہ: 2

2019*

7583431

6492326

878

14076635

ذریعہ – ای سی آئی ویب سائٹ

*سی ای او (اترپردیش) ویب سائٹ

اترپردیش کے سبھی 80 لوک سبھا حلقوں میں رائے دہندگان  ( غیر مقیم ہندوستانی رائے دہندگان اور فوجی رائے دہندگان  اس کے علاوہ ہیں )کی کُل تعداد  144061892 ہے۔ موجودہ عام انتخابات 2019 میں ریاست میں 7 مراحل میں پولنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں 8 لوک سبھا حلقوں میں 11؍اپریل 2019 کو پولنگ ہو چکی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 18 اپریل 2019 کو ووٹ ڈالے جانے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More