نئیدہلی۔ بالواسطہ ٹیکس اور منشیات کی قومی اکادمی (این اے سی آئی این ) کو 28 مئی 2018 کو مرکزی ٹیکس کے نوٹیفکیشن نمبر 24/2018 کے ذریعے مرکزی اشیاء اور خدمات ٹیکس رولز 2017 کی دفعہ 83 کے ذیلی ضابطے (3) کے تحت اشیاء اور خدمات ٹیکس کی پریکٹس کرنے والے (جی ایس ٹی پی ) کے طور پر اندراج کی تصدیق کیلئے امتحان منعقد کرنےکا اختیار دیا گیا ہے۔
جی ایس ٹی نیٹ ورک پر جی ایس ٹی پی کے اندراج کے لئے ، جو رول 83 کے ذیلی رول (2) کے تحت رول 83 کی شق بی (1) کے تحت سیلز ٹیکس کی پریکٹس کرنے والے یا ٹیکس ریٹرن تیا رکرنے والے کے طور پر اندراج کرانے کیلئے ضروری اہلیت کو پور ی کرتے ہوں اور جو موجودہ قانون کے تحت کم از کم پانچ سال کا تجربہ رکھتے ہوں ،انہیں 29 جنوری 2019 کی تاریخ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 03/2019 کے تحت 31 دسمبر 2019 تک مذکورہ امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔ جی ایس ٹی پی کے لئے اس طرح کے دو امتحان پہلے بھی 31اکتوبر 2018 اور 17دسمبر 2018 کو منعقد کیے جاچکے ہیں۔ ان کے لئے اگلا امتحان 14 جون 2019 کو پورے بھارت میں مذکورہ امتحان کے مقررہ مرکزوں میں صبح گیارہ بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک منعقد کیا جائیگا۔
یہ امتحان کمپیوٹر پر مبنی ہوگا ، امتحان کیلئے رجسٹریشن مقررہ اہمیت رکھنےوالے جی ایس ٹی پی رجسٹریشن پورٹل پر کراسکتے ہیں جس کے لئے این اے سی آئی این او ر سی بی آئی سی کی ویب سائٹ پر لنک فراہم کیا گیا ہے۔ 14 جون 2019 کو ہونے والے امتحان کیلئے رجسٹریشن پورٹل 21مئی 2019 کو ایکٹیویٹ کیا جائیگا جو 4 جون 2019 تک کھلا رہے گا۔ امیدواروں کی آسانی کیلئے ایک امداد ی ڈیسک بھی قائم کی جائے گی جس کی تفصیلات رجسٹریشن کے پورٹل پر دستیاب ہوں گے۔ درخواست گزاروں کو اس امتحان کے رجسٹریشن کے وقت 500 روپئے کی امتحان فیس آن لائن ادا کرنی ہوگی۔
امتحان کا طریقہ اورنصاب
پیپر: جی ایس ٹی قانون اور ضابطے:
امتحان کیلئے وقت: 2 گھنٹے 30 منٹ
ملٹی پل چوائس والے سوالو ں کی تعداد:100
سوالات کی زبان : انگریز ی اور ہندی
کُل نمبر : 200
پاس ہونے کیلئے ضروری نمبر: 100
منفی مارکنگ نہیں ہوگی
نصاب
- سینٹرل گڈس اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ ، 2017
- انٹیگریٹڈ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ، 2017
- اسٹیٹ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ، 2017
- یونین ٹیریٹوری گڈس اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ، 2017
- گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (کمپن سیشن ٹو اسٹیٹس) ایکٹ ،2017
- سینرل گڈس اینڈ سروسز ٹیکس رولس ، 2017
- انٹیگریٹڈ گڈس اینڈ سروسز ٹیکس رولس، 2017
- آل اسٹیٹس گڈس اینڈ سروسز ٹیکس رولس، 2017
- وقتاً فوقتاً جاری کیے گئے نوٹیفکیشن ،سرکلر اور دیگر احکامات
نوٹ: ایسے میں جبکہ جی ایس ٹی قانون اور ضابطے اب بھی مرتب ہورہے ہیں، مذکورہ بالا نصاب کے کئی آئیٹم کے لئے یکم اپریل 2019 کو امتحان کیلئے درست سمجھا جائیگا۔