نئی دہلی، افغان نیشنل آرمی (اے این اے) کے کچھ سنگین طور پر زخمی فوجیوں کی پریشانیاں دور کرنے اور انہیں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لئے بھارت کے سفیر جناب وجے کمار نے آج 100 موٹرائزڈ وہیل چیئرس پیش کی ہیں۔ بھارت اے این اے عملہ کو طبی راحت اور امدا د فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
بھارت کی فوج نے اب تک 4880 اے این اے عملے کو مختلف پیشہ ور ، تعلیمی اور فوجی تربیتی پروگراموں کے تحت تربیت دی ہے۔ ان میں اے این اے ڈاکٹروں اور طبی تکنیشینوں کی ٹریننگ شامل ہے.
بھارت، بھارتیہ فوج اور اے این اے کے درمیان دفاعی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔