نئی دہلی، جنوب مغربی خلیج بنگال اور اس کے آس پاس کل موجود سمندری طوفان فونی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شمال – شمال مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے اور آج بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اسی خطے میں ترنکومالی (سری لنکا) سے تقریبا 620 کلو میٹر مشرق میں جبکہ چنئی (تمل ناڈو ) سے 870 کلو میٹر دور مشرق – جنوب مشرق میں اور مچھلی پٹنم (آندھراپردیش ) سے 1040 کلو میٹر جنوب – جنوب مشرق میں طول البلد 8.57 ڈگری شمال اور ارض البلد 86.9 ڈگری مشرق میں واقع تھا۔
اس بات کا قوی امکان ہے کہ اگلے 6 گھنٹوں کے دوران یہ شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا اور اس سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بہت زیادہ شدت کا طوفان بن جائے گا۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ یہ طوفان یکم مئی کی شام تک شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور جس کے بعد یہ رفتہ رفتہ شمال – شمال مشرق کی جانب مڑ جائے گا۔
سمندر طوفان سے متعلق بیشگوئی اور اس کی شدت کے امکان سے متعلق گوشوارہ مندرجہ ذیل ہے:
تاریخ ؍ وقت (آئی ایس ٹی) |
پوزیشن (طول البلد-شمال، ارض البلد- مشرق) |
ہوا کی سطح پر زیادہ سے زیادہ رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ) |
سمندری طوفان کا زمرہ |
29.04.19/0830 |
8.7/86.9 |
80-90 سے 100 تک کی رفتار |
سمندری طوفان |
29.04.19/1130 |
9.3/86.6 |
85-95 سے 110 تک کی رفتار |
سمندری طوفان |
29.04.19/1730 |
10.0/86.3 |
95-105 سے 120 تک کی رفتار |
شدید سمندری طوفان |
29.04.19/2330 |
10.5/86.0 |
110-120 سے 135 تک کی رفتار |
شدید سمندری طوفان |
30.04.19/0530 |
11.0/85.6 |
120-130 سے 145 تک کی رفتار |
بہت شدید سمندری طوفان |
30.04.19/1730 |
11.9/84.8 |
130-140 سے 155 تک کی رفتار |
بہت شدید سمندری طوفان |
01.05.19/0530 |
12.5/84.0 |
150-160 سے 175 تک کی رفتار |
بہت شدید سمندری طوفان |
01.05.19/1730 |
13.1/83.7 |
160-170 سے 185 تک کی رفتار |
بہت شدید سمندری طوفان |
02.05.19/0530 |
13.7/83.8 |
170-180 سے 195 تک کی رفتار |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
02.05.19/1730 |
14.5/84.0 |
170-180 سے 195 تک کی رفتار |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
03.05.19/0530 |
15.5/84.3 |
165-175 سے 190 تک کی رفتار |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
03.05.19/1730 |
16.5/84.7 |
160-170 سے 185 تک کی رفتار |
انتہائی شدید سمندری طوفان |
04.05.19/0530 |
17.5/85.1 |
155-165 سے 180 تک کی رفتار |
بہت شدید سمندری طوفان |
وارننگ:
1-شید بارش کی وارننگ
- 29 اور 30 اپریل 2019 کو کیرالہ کے مختلف مقامات پر ہلکی سے متعدل اور کہیں کہیں بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو کے شمالی ساحلی علاقے اور آندھرا پردیش کے جنوبی ساحلی علاقے میں 29 اور 30 اپریل 2019 کو مختلف مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش ہونے کا امکان ہے ۔
- آندھرپردیش کے شمالی ساحلی علاقے اور اڈیشہ کے جنوبی ساحلی علاقے میں 2مئی کو کچھ مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے ۔ یہ بارش 3 مئی سے اڈیشہ کے ساحلی علاقوں اور اس سے متصل شمالی ساحلی آندھرا کے اضلاع میں تیزی آنے کا امکان ہے اور کچھ علاقوں میں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ 3 مئی سے مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ کہیں کہیں بھاری بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔
2-ہوا سے متعلق وارننگ:
- جنوب مشرقی خلیج بنگال اور آس پاس کے علاقوں میں 80-90 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو 100 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ 30 اپریل کی صبح سے جنوب مغربی خلیج بنگال میں ہواؤں کی رفتار 120-130 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ سکتی ہے اور 145 کلو میٹر کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خلیج بنگال سے متصل مغربی وسطی علاقے میں شمالی تمل ناڈو اور پڈو چیری اور جنوبی آندھرا پردیش کے علاقوں میں پہلی مئی کو ہوا کی رفتار 135 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
- آج 29 اپریل کو تمل ناڈو اور پڈو چیری کے ساحل سے دور کومورین علاقے اور خلیج منار میں ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ اور تیز ہوا کے جھکڑ کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے ، جو 30 تاریخ کی صبح تک 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائے گی اور ہوا کے جھکڑوں کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچے گی۔ 30 تاریخ کی شام تک شمالی تمل ناڈو ، پڈو چیری اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں ہوا کی رفتار 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ اور ہوا کے تیز جھکڑوں کی رفتار 70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔
- آج 29 اپریل کو کیرالہ کے ساحل سے دور ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ اور جھکڑ کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے جو 30 تاریخ تک 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ اور ہوا کے جھکڑ کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
- 2 مئی سے شمالی آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے ساحلوں سے متصل علاقوں میں ہوا کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ اور جھکڑوں کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی اور یہ 3 مئی کو 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ اور 70 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ جائے گی۔
3-سمندر کی صورت حال:
- جنوب مشرقی خلیج بنگال اور آس پاس کے علاقوں میں سمندر میں کافی طغیانی ہے ۔ امید ہے کہ 30 تاریخ کی صبح سے سمندر کی صورت حال جنوب مغربی اور مغرب وسطی خلیج بنگال ، شمالی تمل ناڈو ، پڈو چیری اورجنوبی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں پر مزید خراب ہوگی اور پہلی سے 3 مئی 2019 تک سمندر میں طغیانی رہے گی۔
- پڈوچیری ، تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں پہلی مئی تک سمندر میں طوفان کی کیفیت رہے گی اور پہلی سے 3 مئی تک شمالی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے اور 2 مئی کے بعد اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں سمندر میں طغیانی رہے گی۔
4-ماہی گیروں کے لئے وارننگ:
- ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آج 29 اپریل 2019 کو جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے متصل استوائی بحر ہند ، جنوب مغربی خلیج بنگال اور سری لنکا کے ساحل سے دور سمندر میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ جنوب مغربی اور مغرب وسطی خلیج بنگال اور سری لنکا کے قریب سمندر میں ، پڈو چیری ، تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں میں پہلی مئی تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ اس کے علاوہ پہلی سے 3 مئی 2019 تک مغرب وسطی خلیج بنگال ، شمالی آندھرا پردیش ، شمال مغربی خلیج بنگال اور 2 مئی سے اڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے متصل گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
- جو لوگ پہلے سے مذکورہ بالا علاقوں کے گہرے سمندر میں گئے ہوئے ہیں ، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فورا ساحل پر لوٹ آئیں۔