20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ہند-ویتنام تعلقات کومستحکم کرنے کی اپیل کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے ویتنام کے چار روزہ سرکاری دورے کےآخری دن ویتنام کے وزیر اعظم جناب گوئین یووان فک کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت کی۔ مذاکرات کے دوران، خطے میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان جامع  اسٹرٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ویتنام کے وزیر اعظم کے ساتھ گفتگو کے دوران، نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے زور دیا کہ بدھ مت اور ہندمت کے مابین تعلقات  سے ہندوستان اور ویتنام کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو 12 مئی کو ویساک تقریبات کے 16ویں اقوام متحدہ کے دن اپنا کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔

مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ویتنام کے وزیر اعظم کو بتایا کہ ہندوستان ویتنام کے ساتھ مل کرفوجی و غیرفوجی سیٹلائٹ  تیار کرنےکے لیے تیار ہے۔  انھوں نے اس بات کا بھی یقین دلایا کہ ہندوستان، ویتنام کی دفاعی افواج کی تربیت اور صلاحیت سازی میں تعاون فراہم کرنے کے لیے   عہد بستہ ہے۔

دوطرفہ تجارت سے متعلق  نائب صدر جمہوریہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  2020 تک 15ملین امریکی ڈالر کا  ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں قابل تجدید توانائی اور توانائی کے تحفظ، بنیادی ڈھانچے، زراعت، زرعی مصنوعات، ٹکسٹائل،  دوا سازی اور تیل و گیس جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔ جناب نائیڈو نے  وزیر اعظم  کو اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان تجارتی رکاوٹوں اور مارکیٹ تک رسائی سے متعلق  در پیش مسائل کو حل کرنے میں مصروف عمل ہے۔

ویتنام میں ہندوستانی دواسازی کی مصنوعات کے اندراج کو آسان بنانے کے لیے وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے یقین  دلایا کہ ہندوستانی کمپنیاں ویتنام میں سستی قیمتوں پر ہائی ٹیک صحت کے نظام اور ادویات فراہم کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ صحت کی خدمات زیادہ سستی ہوگی اور ویتنام کی حکومت پر انشورینس کا بوجھ کم ہوگا۔

ویتنام میں تیل اور گیس کی تحقیق کے تناظر میں جناب نائیڈو نے 10 سال تک او وی ایل  (او این جی سی ودیش لمیٹڈ) کے معاہدے کو بڑھانے کی اپیل کی، جو 2023 میں ختم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ او وی ایل نے 530 ملین امریکی  ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ویتنام میں تیل اور گیس کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے یہ 136 ملین امریکی ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرسکتی ہے۔ یہ پیٹرو ویتنام کے ساتھ پیداواری کے معاہدے میں دوسالہ توسیع چاہتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ  نے 2020-21  کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کے لیے ویتنام  کے لیے ہندوستان کی حمایت  کا  بھی اعادہ  کیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی حمایت کے لیے ویتنام کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے، مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر‘‘انسانیت کے لیے ہندوستان’’ پروگرام کے تحت ہندوستانی سفارخانے میں  ‘جے پورفوٹ آرٹیفشیل لمب فٹمنٹ کیمپ’ کاافتتاح کرتے ہوئے نائب صدر  جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے اصل فلسفہ عہد قدیم سے  تبادلہ اور نگہداشت  رہا ہے۔

اس سے قبل، نائب صدر جمہوریہ  نے ویتنام کے انقلابی رہنما ہو چی من کو ان کی قبر پر خراج تحسین پیش کی۔

نائب صدر نے نیشنل کنوینشن سینٹر میں ویتنام کی نیشنل اسمبلی کی صدر محترمہ  گوئین تھی کم نگان کی میزبانی میں منعقد شاندار عشائیہ  میں حصہ لیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More