نئی دہلی، بھوٹان کے وزیراعظم عزت مآب ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے 23 ،مئی 2019 کو وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کرکے بھارت میں عام انتخابات میں ان کی جیت کے لئے ا نہیں مبارک باد دی۔
وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ نے بھارت میں وزیراعظم جناب نریندر مودی کی فراہم کردہ مضبوط قیادت کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ بھارت کو ان کی سوچ اور قیادت میں عظیم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مبارک باد دینے کے لئے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیرنگ اور بھوٹان کی شاہی حکومت کے ساتھ مسلسل کام کرنے کے تئیں اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی اور مثالی دو طرفہ رشتے کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔