نئی دہلی، 2018-19 کے دوران مختلف آپریشنوں سے حاصل ہونے والے مالیہ میں 76 فیصدکا اضافہ رونما ہوا اور یہ مالیہ گزشتہ برس کے 16451 کروڑ روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 28979 کروڑ روپے کے بقدر ہوگیا۔ 2018-19 کے لئے آپریشنوں سے حاصل ہونے والے مجموعی منافع میں 42 فیصد کا اضافہ رونما ہوا اور یہ منافع گزشتہ برس کے 333 کروڑ روپے کے منافع کے مقابلے میں بڑھ کر 474 کروڑ روپے کے بقدر ہوگیا۔ ٹیکس ادا کرنے کے بعد کے منافع میں 67 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا اور یہ منافع گزشتہ برس کے 48.84 کروڑ روپے کے مقابلے میں یکاوتنہا بنیاد پر بڑھ کر 81.43 کروڑ روپے کے بقدر ہوگیا۔
کمپنی نے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد گزشتہ برس کے دوران حاصل کئے گئے 37.52 کروڑ روپے کے مقابلے میں 108.72 کروڑ روپے کا ٹھوس منافع حاصل کیا۔ ایم ایم ٹی سی نے 2018-19 کے لئے ادا کئے گئے سرمایہ حصص پر مزید 30 فیصد کے لحاظ سے ڈویڈنڈ ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔