18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے وزیراعظم ہند کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے سربراہان حکومت کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا

Urdu News

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کل 30 مئی 2019 کو بھارت کے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والے سربراہان حکومت کے اعزاز میں راشٹرپتی بھون میں ضیافت کا اہتمام کیا۔جن شخصیتوں نے اس ضیافت میں شرکت کی، ان میں پیپلز ریپبلک آف بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحمید، سری لنکا کی ڈیموکریٹک سوشلسٹ جمہوریہ کے صدر جناب میتری پالا سری سینا ، جمہوریہ کرغیزستان کے صدر جناب سورون بائی جین بیخوف ، یونین آف میانما کی جمہوریہ کے صدر یوون منٹ، جمہوریہ موریشس کے وزیراعظم جناب پروندکمار جگنوت، نیپال کے وزیراعظم جناب کے پی شرما اولی، سلطنت بھوٹان کے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے شیریں اور سلطنت تھائی لینڈ کے وزیراعظم کے خصوصی ایلچی جناب گریسادا بونرچ شامل ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت کا خواب صرف بھارت  کے لیے نہیں ہے۔ جب ہم اپنی ترقی کے لیے کام کرتے ہیں، تو ہم اس حمایت سے بھی گہرائی کے ساتھ باخبر رہتے ہیں، جو ہمیں اپنے قریبی دوست ملکوں اور قریبی پڑوسی ملکوں سے ملتی ہیں۔ بحرہند کے سمندر سے لے کر خلیج بنگال تک اور مزید ، مشترک ثقافتوں اور وسط ایشیا کے اقتصادی موقعوں تک ہمارے عوام کی ایک جیسی خواہشیں اور امنگیں ہیں۔ صدیوں سے بھارت ایک ایسے عظیم تجارتی نظام کا مرکزی حصہ رہا ہے،جو وسط ایشیا سے بحرہند تک قائم ہے۔ یہ ہماری وراثت ہے ارو یہی ہمارا مستقبل بھی ہے۔ ہم اپنے سبھی عوام کے لیے اور عالمی برادری کے لیے ہمیں اپنے خطے اور اس سے بھی آگے تک امن اور خوش حالی کو فروغ دینے کے لیے لازمی طور پر مل کر کام کرنا چاہیے۔ ہمارے ممالک ایک دوسرے کی ترقی اور خوش حالی میں متعلقہ فریق بنے ہوئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More