20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بچوں کو ہندوستان کے ثقافتی ورثے، تہذیب اور روایات کی تعلیم دی جانی چاہئے: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جنا ایم وینکیا نائیڈو نے بچوں کو ہندوستان کے ثقافتی ورثے ، تہذیب اور روایات کی تعلیم دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

پولینڈ اور یوکرین میں بہادر بچوں کے فیسٹول 2019ء میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے بچوں کے ساتھ آج یہاں تبادلہ خیال کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے والدین اور اساتذہ سے زور دے کر کہا کہ وہ بچوں کو ہندوستان کے ثقافتی ورثے، تہذیب اور روایات کی تعلیم دینے کی جانب مزید توجہ دیں۔انہوں نے اسکولوں سے زور دے کر کہا کہ وہ رضاکارانہ سرگرمیوں مثلاًاین ایس ایس، این سی سی، اسکاؤٹس اور گائڈزوغیرہ میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرکے بچوں میں رضاکارانہ سرگرمیوں کا جذبہ پیدا کریں۔

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ بہادر بچوں کے بین الاقوامی فیسٹول جیسی تقریبات میں ان کی شرکت بچوں کو ایک دوسرے کےساتھ دوستی کی اہمیت  اور ایک دوسرے کی ثقافت  کو سمجھنے اور تکریم  کرنے میں معاون ثابت ہوگی، نائب صدر جمہوریہ ہند نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات میں شرکت سے ایک پُرامن اور پائیدار دنیا کی تعمیر میں تعاون فراہم ہوگا۔

جناب نائیڈو نے اسکولوں سے زور دے کر کہا کہ بچوں کو تندرست اور صحت مند بنانے کے لئے کھیل کود اور یوگا کو فروغ دیں۔ جناب نائیڈو نے بچوں کے ذریعے پیش کردہ بھانگرا، سیزرز اور ڈانڈیہ پرفارمنس دیکھا اور انہوں نے ہندوستانی ثقافت اور آرٹ کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کے لئے ان بچوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘آپ لوگ واقعی ہندوستان کے ثقافتی سفیر ہیں’’

دہرادون میں واقع ننھی دنیا آرگنائزیشن  سے تعلق رکھنے والے خوشی، سانیا ، آنچل، منیش، شکشم اورراہل  پر مشتمل ثقافت کے دلدادہ چھ نوجوان بچے ، ان کے انسٹرکٹر آشو ستویکا گوئل، گروپ لیڈر ہرشت اور ننھی دنیا کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More