17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کارگل وجے دِوس کے 20سال مکمل ہونے پر تقریب

Urdu News

نئیدہلی: آپریشن وجے دوس کے کامیابی کے 20 سال کے موقع پر منایا جارہا ہے ،جس   میں بھارتی فوج کے جوانوں  نے خطرناک راستوں ، خراب موسم اور بہت سی دیگر مشکلات پر قابو پاتے ہوئے اونچے پہاڑوں  پر قبضہ کئے ہوئے دشمن کی فوج کےخلاف کارگل جنگ جیتی تھی ۔اس موقع پر بھارتی فوج  اُن  بہادر جوانوں   کی یاد میں   فتح  کا جشن   منارہی ہے ، جنہوں  نے  اس جنگ کو جیتنے کے لئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

 اس تقریب کے سلسلے میں  ، جو بڑے  پروگرام مرتب کئے گئے ہیں  ،ان  میں  نئی دہلی کے نیشنل وارمیموریل  سے لے کر دراس کے  کارگل وار میموریل تک فتح کی مشعل کو ریلے کرنا بھی شامل ہے ۔فتح کی یہ مشعل  کارگل کے جنگی شہیدوں   کی جرأ ت مندی کی علامت ہے۔  عزت مآب رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  14 جولائی  2019  کو  سی او اے ایس  جنرل بپن راوت   کے ساتھ  اس  مشعل کو روشن کیا اوراس  کے بعد پی وی سی صوبیدار سنجے کمار نے فوج کے ایک سرکردہ شوٹر  صوبیدار جیتورائے کو   یہ مشعل دی ، جو  پہلے مشعل بردار بنے ۔

اس تقریب میں  شمالی کمان کے  جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف  لیفٹیننٹ جنرل   رنبیر  سنگھ ،   فائر اینڈ فیوری کور کے  لیفٹیننٹ جنرل  وائی کے جوشی   اور بڑی تعداد میں  افسروں  نیز  سول  شخصیات نے شرکت  کی ۔

 فتح کی یہ مشعل   بھارتی فوج کے  سرکردہ  کھلاڑیوں   اور جنگی  بہادروں  کے ذریعہ  لے جائی جائے گی ۔ یہ شمالی بھارت کے 9  بڑے قصبوں /شہروں سے  ہوکر گزرے گی اور آخر کار 26  جولائی  2019  کو  دراس  میں  کارگل وار میموریل  پہنچے گی ، جہاں سی او اے ایس اسے وصول کریں  گے۔مشعل کے  ریلے کے پورے راستے پر بھارتی فوج کے افراد  اُن  جانبازوں  کو خرا ج عقیدت پیش کریں گے  ، جنہوں  نے قوم کی بڑی بہادری سے جنگ کی ۔

 فتح  کی مشعل کا ڈیزائن  اُن لافانی  فوجیوں کے جذبے  ،جرأت اورجانبازی سے  فیضان حاصل کرتے ہوئے بنایا گیا ہے ، جنہوں  نے بھارتی فوج کی بہترین روایات کے مطابق مادر وطن ک ےلئے  بہترین قربانی پیش کی ۔ یہ مشعل  تانبے  ، پیتل اور لکڑی سے بنائی گئی ہے ، جو ہمارے  شہیدجانبازوں کے عزم  اور اتحاد  کی علامت ہے ۔ مشعل کا  اوپر کا حصہ  دھات کا بنا ہوا ہے   ، جس پر امر جوان کھدا ہو اہے  ۔مشعل کا نیچے کا حصہ  لکڑی کا ہے ،جس میں   سونے کے  حروف  میں    امر جوان کے  20  نقش  کندہ  ہیں  ، جن سے  کارگل فتح کی  20 سالہ  رو ایت کی عکاسی ہوتی ہے ۔

 فتح کی یہ   مشعل   اور نیشنل وار میموریل سے  کارگل وار میموریل تک  کا اس کا سفر  کارگل وجے دوس   کی  20 ویں سالگرہ   کے تھیم کو  واضح طورپر ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔ یہ تھیم ہے ’ ری ممبر  ،ری جوائس  اینڈ ری  نیو ‘   ہم  اپنے  فوجیوں  کو  ان کی قربانیوں  کے ذریعہ  یاد ( ری ممبر )

کرتے ہیں  ۔ ہم   کارگل کی فتح کی تقریب  کے ذریعہ  خوشی  (ری جوائس ) مناتے ہیں  اور ہم  ترنگے   کے  وقار کے تحفظ  کے  اپنے عزم کی  تجدید  ( ری نیو ) کرتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More