نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے ،
عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں آئی اے ایس افسران کی ای – سول فہرست 2019 کا آغاز کیا۔ یہ سول فہرست کا 64 واں ایڈیشن ہے اور پہلی مرتبہ سول فہرست میں آئی اے ایس افسران کے فوٹو گراف بھی شامل ہیں۔
آئی اے ایس سول فہرست میں ان افسران کے بیچ ، کارڈر ، موجودہ پوسٹنگ ، تنخواہ کا اسکیل ، اہلیت اور ریٹائرمنٹ کے علاوہ کارڈر کی مجموعی تعداد وغیرہ جیسی اہم معلومات موجود ہوتی ہیں۔ سول فہرست کو ای آر شیٹ سے منسلک کیا گیا ہے ۔ یہ فہرست ڈی او پی ٹی کے ذریعے ڈیزائن کی گئی ہے جو یوزر کو سرچ کے کئی متبادل پیش کرتی ہے۔ عملے اور تربیت کا محکمہ آئی اے ایس افسران کے کارڈر کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹی ہے اور سول فہرست ریاستی کارڈر کے موصول معلومات کی مدد سے تیار کی جاتی ہے۔ ای- آئی اے ایس سول فہرست وزارت کی ویب سائٹ:http:persmin.nic.inپر https://easy.nic.in/civilListIAS/YrCurr/StartCL.htmلنک پر دستیاب ہے۔
ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے اس پہل کے لئے ڈی او پی ٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت میں ڈیجیٹل کارکردگی کی جانب پیش قدمی کے لئے وزیراعظم کی ترجیح کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک اہم قدم ہے۔ یہ شہریوں پر مرکوز کام کرنے کے خطوط پر بھی مبنی ہے کیونکہ اس میں آئی اے ایس افسران سے متعلق تمام معلومات ہیں، عوام کے لئے دستیاب ہیں اور جنہیں یوزر کہیں سے بھی رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ دوسرے محکموں اور وزارتوں کو بھی یہ پریکٹس کی اپنانے کی ہمت افزائی کی جانی چاہئے۔ ڈاکٹر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستی حکومتوں کو اس ماڈل کا تجزیہ کرنا چا ہئے اور اپنے ریاستی سول سروس کے عہدیداروں کے بارے میں مکمل معلومات بہم پہنچانی چاہئے۔
اس سول فہرست کے فوائد کے بارے میں ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہ انفارمیشن کمیشنوں کو بھی سہولت فراہم کرے گی کیونکہ آر ٹی آئی رضاکاروں کے ذریعے مانگی جانے والی معلومات عوام کے لئے ویب سائٹ پر موجود ہے جسے مختلف سرچ آپریشن سے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے انسانی وسائل کے بندوبست میں بی مدد کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان افسران کا ان کی لیاقت کے حساب سے بہترین استعمال کیا جاسکے۔
ڈی او پی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر سی چندرا مولی نے کہا کہ اس فہرست میں 5104 آئی اے ایس افسران کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فہرست نہ صرف روز مرہ کے انتظامیہ میں مدد کرے گی بلکہ ریسرچ میں بھی مدد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وزیراعظم کے ’’ڈیجیٹل انڈیا ‘‘ اور ’’ رہن سہن میں آسانی ‘‘ کے خطوط پر ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس سال کے آخر تک تقریبا سبھی محکمے ای- ایچ آر ایم ایس پر دستیاب ہوں گے جس کا مطلب ہے کہ ان کی سروس کو ، ایل ٹی سی وغیرہ معلومات الیکٹرانکس کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔ سکریٹری نے وزیر موصوف کو ڈی او پی ٹی کے ڈیش بورڈ کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں ، جس میں اس محکمے کی تمام کارکردگی ڈیش بورڈ پر دستیاب ہے۔
اس موقع پر ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری جناب کے وی ایپن اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔