نئی دہلی، انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس)کے افسران کی دوسری کل ہند سالانہ کانفرنس کا آج یہاں نئی دہلی کے پرواسی بھارتیہ کیندر میں انعقاد ہوا۔حکومت کے مواصلات کو مزید واضح کرنے کی غرض سے وزیر اطلاعات و نشریات کے تحت تمام میڈیا اکائیوں کے انضمام کے پیش نظر اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کے اجلاس میں مربوط اور مرکزی خیال پر مبنی مواصلاتی طریقہ کار کو اپنانے، سوشل میڈیا کی علاقائی توسیع اور مربوط ڈیش بورڈ کے استعمال ، سرکاری مواصلاتی اثرات کے جائزے کے فریم ورک کو اپنانا، گرونانک کی 550ویں سالگرہ کی تقریبات کا خاکہ تیار کرنا، مہاتما گاندھی 150 ویں سالگرہ ، ہندوستانی کی آزادی 75ویں سال اور انٹرنیشنل فلم فیئر فسٹول آف انڈیا کی گولڈن جوبلی کے انعقاد کو شامل کیا گیا ہے۔کانفرنس کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت میڈیا اکائیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کانفرنس کے مندوبین کے سامنے اپنا پیغام پڑھا، جس میں پروگراموں اور پالیسیوں کی ترویج کے ساتھ فیڈ بیک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایس افسران حکومت کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں۔ انہوں نےان افسران سے ایک دائرے میں بند ہو کر کام کرنے کی بجائے وزارت کی ذیلی میڈیا اکائیوں کے افسران کے ساتھ مل کر کام کرکے مواصلات کا مشترکہ طریقہ کار اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے بدلتے حالا ت کے ساتھ سرکاری مواصلات کو دلچسپ بنانے کے لئے نوجوانوں کے خیالات کو بروئے کار لانے کی غرض سے اِنٹرن شپ پروگراموں کے ذریعے ماس کمیونیکیشن کے اداروں کے ساتھ رشتے قائم کرکے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا بھی مشورہ دیا۔
کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ الگ تھلگ طریقہ کار کی بجائے جامع اور موضوعی طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔ یہ طریقہ کار نوعیت کے اعتبار سے شہریوں پر مرکوز ہوتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کی مثبت شراکت کو یقینی بنانے کی خصوصاً سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان ہیں، ان کے لئے شراکتی مواصلاتی طریقہ کار اپنانے کی اہمیت پرزور دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی آئی ایس افسروں کو مواصلات میں ڈیجیٹل آؤٹ لک اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پریس ریلیز کی بجائے مختصر ویڈیوز کے ساتھ میڈیا ریلیز جاری کرنے کے امکانات تلاش کرنے کی مثال پیش کی۔
کانفرنس میں وزارت اطلاعات ، پرسار بھارتی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن کے افسران کے ساتھ پورے ملک سے سینئر آئی آئی ایس افسروں نے شرکت کی۔