17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وکرم لینڈر کا چاند پر اترنا کروڑوں ہندوستانیوں کی جانب سے وکرم سارا بھائی کو خراج عقیدت ہو گا: وزیر اعظم نریندر مودی

Urdu News

نئی دلّی، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے بانی ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کی پیدائش صدی تقریبات کا احمد اباد میں افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب میں اسرو، محکمہ خلاء، محکمہ ایٹمی توانائی سے مقتدر شخصیات  اور سارا بھائی کے افراد خانہ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک ویڈیو کے ذریعہ اجتماع سے خطاب کیا۔

            وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وکرم لینڈر کا چاند پر اترنا کروڑوں ہندوستانیوں کی جانب سے ڈاکٹر سارا بھائی کو صحیح معنوں میں خراج عقیدت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکرم سارا بھائی کے نظریات کی بدولت بھارت سائنس اور تکنالوجی کے شعبے میں ایک طاقت ور ملک بن سکا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر ہومی بھابھا کی وفات سے بھارتی سائنس کی دنیا میں ایک خلاء پیدا ہو گیا تھا۔  اس وقت، وکرم سارا بھائی نے اپنے ہنر اور قائدانہ لیاقت سے سائنس کو ایک نیا سمت بخشی۔

            جناب مودی نے ڈاکٹر سارا بھائی کو ایک سائنسی سپاہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سائنس کے ساتھ ساتھ بھارتی ثقافت اور سنسکرت زبان کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے طلباء کے لئے بھی ہمیشہ وقت نکالا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر وکرم سارا بھائی نے ہمارے لئے میراث چھوڑی ہے اور اس میراث کو لوگوں تک پہنچانا اب ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر سارا بھائی نے اسرو کے ذریعہ لانچ کئے گئے آن لائن اسپیس کوئز میں شرکت کے لئے بھی اسکولی بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

            اسرو کے چیئر مین ڈاکٹر کے۔ سیوان نے ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کو ایک لعظیم ادارہ ساز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وکرم سارا بھائی نے ماڈرن سائنس، فزیکل ریسرچ اور ایٹمی توانائی وغیرہ کے شعبوں میں ادارے قائم کر کے جدید بھارت کی تعمیر میں عظیم اور زبر دست تعاون دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکرم سارا بھائی کے ذریعہ قائم کئے گئے ادارے آج مہارت کا مرکز بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معنوں میں ڈاکٹر وکرم سارا بھائی حقیقی معنوں میں سن آف انڈیا ہیں۔

            افتتاحی پروگرام کے دوران ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کی زندگی پر مشتمل ایک البم، اسرو پر ایک کافی ٹیبل بک اور محکمہ ایٹمی توانائی کی جانب سے ایک یاد گاری سکہ جاری کئے گئے۔ اس تقریب میں ایک بس کے اندر ”اسپیس آن وہیلز“ نامی ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا۔

            سال بھر چلنے والی ڈاکٹر وکرم سارا بھائی صدی   پروگرام  نمائشوں، اسکولی بچوں کے مقابلے، جرنلزم ایوارڈ اور نامور شخصیات کے زریعہ تقاریر پر مشتمل ہیں۔ یہ پروگرام ملک بھر کے ایک سو سے زیادہ منتخب شہروں میں چلیں گے اور 12 اگست، 2020 کو تھیرو وننتھا پورم میں ایک منعقدہ ایک تقریب میں اختتام پذیر ہوں گے۔

            وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر بی این سریش، اسپیس ایپلی کیشن سینٹر کے سابق ڈائرکٹر اور ڈاکٹر سارا بھائی کے قریبی ساتھی جناب پرمود کالے، اسرو کے سابق چیئر مین ڈاکٹر کستوری رنگن، ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئر مین جناب کے این ویاس، محکمہ ایٹمی توانائی کے سابق چیئر مین جناب ایم ار سری نواسن اور ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کے بیٹے ڈاکٹر کارتھکییا سارا بھائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More