14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ثالثی اور مصالحت (ترمیمی) قانون 2019 کے مختلف ضابطوں کا نفاذ

Urdu News

نئی دہلی، ثالثی اور مصالحت (ترمیمی) قانون 2019 کو 9 اگست 2019 کو مشتہر  کیا گیا تھا۔  اس قانون   کی دفعہ 1 کی ذیلی دفعہ نمبر 2 میں کہا گیا کہ :

‘‘اس قانون میں  اگر کوئی اور تاریخ نہ دی گئی ہو  تو پھر  اس کا اطلاق   اس تاریخ سے سمجھا جائے گا  جس کو مرکزی حکومت  سرکاری گزٹ میں   مشتہر کرے گی۔  اس قانون کے مختلف ضابطوں کے لئے   مختلف  تاریخوں کا نفاذ کیا جاسکتا ہے اور اس قانون کے نفاذ  کے ا س طرح کے ضابطے کا حوالہ اس  ضابطے کی نفاذ کی تاریخ سے ہی نافذ سمجھا جائے گا’’۔

مرکزی حکومت  ثالثی اور مصالحت کے    (ترمیمی   ) قانون 2019 کی ذیلی دفعہ 1 کے تحت  متعلقہ قانون   2019 کی  مندرجہ ذیل     دفعات کے لئے  نفاذ کی تاریخ  30 اگست 2019 مقرر کرتی ہے۔

  1. دفعہ1
  2. دفعات 4 سے 9  تک  (دونوں کے بشمول)
  3. دفعہ 11 سے 13 تک  (دونوں کے بشمول)
  4. دفعہ 15

اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کی طرف سے ضروری گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔  مندرجہ بالا  نوٹی فکیشن کی پیروی میں  ثالثی اور مصالحت  کے قانون 1996کی دفعہ 17 ،23، 29 اے ،34،37،45 اور 50 کو ترمیم شدہ سمجھا جائے گا۔ اس کے علاوہ تین نئی دفعات  یعنی 42اے،42 بی، اور 87  بھی قاون میں شامل ہوگئی ہیں ۔ دفعہ 87 کا داخلہ پچھلی تاریخ یعنی 23 اکتوبر 2015 سے  نافذ سمجھا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More