Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر نے صد ر جمہوریہ ہند کی منتخب تقریروں پر مبنی کتاب ’’لوک تنتر کے سُؤر‘‘ اور ’’ دی ریپبلکن ایتھک‘‘ نامی کتابوں کی دوسری جلد کا اجراء کیا

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  آج نئی دہلی میں پرواسی بھارتی کیندر میں منعقد ایک تقریب میں ’’لوک تنتر کے سؤر‘‘ (جلد-2) اور  ’’دی ریپبلکن ایتھک‘‘ ( جلد-2)  کتابوں کا اجراء کیا ۔ یہ کتابیں  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند  کے ان کے عہدے کے دوسرے سال میں  (جولائی  2018 سے جولائی 2019 تک ) دی گئی  95 تقریروں پر  مبنی ہیں۔  ان کتابوں کی اشاعت اطلاعات ونشریات  کی وزارت  کے تحت  پبلیکیشن  ڈیویژن کے  ذریعے کی گئی ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001SJ4C.jpg

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب صدر جمہوریہ ویم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ صدر جمہوریہ کی  تقریروں میں ملک کے ویژن ، امنگوں اور   سماجی اخلاقیات کی نمائندگی کرتے ہیں جن سے  نئے بھارت   کے خد وخال  کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ کتابیں اُن کی ذہانت اور  عالمی نظریات  کا مجموعہ ہیں۔ انہوں نے کتابوں کو  بھارت کی قوت میں  اعتماد کا صحیفہ قرار دیا۔ جناب نائیڈو نے  کتابوں کے کئی اہم باب کو اجاگر کیا جس میں صدر جمہوریہ کی تقریروں کا حوالہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے  یہ بھی بتایا کہ کس طرح  صدر جمہوریہ نے  نوجوان افسر شاہوں کے لئے ایک محرک  کے طور پر کام کیا ہے۔ انہوں نے  امید ظاہر کی کہ صدر جمہوریہ  کے خیالات او رنظریات ان کتابوں کے ذریعے نوجوان نسل تک پہنچیں گے۔

 صدر جمہوریہ کی تقریروں سے  ’’واسودیو کٹم بکم‘‘ کے فلسفے کو اجاگر کرتے ہوئے جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا کہ بھارت اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان ہے اور  دوسرے ملکوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ اس فلسفے کی وجہ سے ہی بھارت نے کبھی  کسی دوسرے ملک پر حملہ نہیں کیا۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  حالیہ وقت میں  شدید اشتعال انگیزی کے باوجود بھارت  امن اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے  کے اپنے  موقف پر  ڈٹا رہا۔ البتہ  نائب صدر نے مزید کہا کہ  اگر کوئی ملک ہم پر حملہ کرتا ہے تو  بھارت اسے  ایسا منہ توڑ جواب دے گا کہ حملہ آور  اپنی باقی پوری زندگی میں اسے بھلا نہیں سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات  اشتعال انگیزی کرنے والوں سمیت سبھی لوگ  اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

مرکزی وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے کہا کہ  صدر جمہوریہ نے اپنی زندگی  سماجی انصاف کے لئے  وقف کردی ہے، جن  کی   عکاسی  ان کتابوں میں موجود   ان کی تقریروں سے  بھی ہوتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ جناب رام ناتھ کووند  عوام کے صدر ہیں۔ انہوں نے  تعلیم ، خواتین  کو بااختیار بنانا ، اچھی حکمرانی ، ثقافت  سے  جڑی  قومی تعمیر ، جامع ترقی ، غریبوں اور  محروم  لوگوں کی فلاح وبہبود سمیت   ایسے کئی پہلوؤں اور شعبوں کو اجاگر کیا  جس پر انہوں نے  اپنی تقریروں میں زور دیا ہے۔

مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر نے اس اہم اشاعت  کے لئے پبلی کیشن ڈیویژن کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ای-موڈ  میں کتابیں پڑھنے کو ترجیح دینے والے  قارئیوں کی مانگ کو پورا کرنے کی خاطر  یہ کتابیں کنڈل اور ایپ اسٹور  سمیت تمام ای- پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے  بتایا کہ  ان تقریروں کو 8 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ’’ ملک سے خطاب ، دنیا کے لئے  جھروکہ ،بھارت کی تعلیم ، بھارت کو سازو سامان سے لیس کرنا، سرکاری  سروس کا دھرم ، آئین اور قانون کی روح ، بہترین کارکردگی ، مہاتما گاندھی ایک اخلاقی مثال اور رہنمائی  کا روشن منارہ شامل ہیں۔

اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ  ان کتابوں میں دی گئی  تقاریر  صدر جمہوریہ کے نظریات اور خیالات  پوری دنیا میں    لوگوں کو روشن خیال بنانے میں مدد کریں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More