نئی دہلی، صدر جمہوریہ کی سکریٹریٹ کے ذریعے آج وزیٹرس ایوارڈس 2019 پانے والوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اس سال وزیٹرس ایوارڈس عمرانیات ، آرٹس اور سوشل سائنسز ؛ فزیکل سائنس اور بائیولوجیکل سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے دیئے جائیں گے۔
عمرانیات ، آرٹس اور سوشل سائنس میں تحقیق کے لئے وزیٹرس ایوارڈس پونڈیچری یونیورسٹی کے اپلائڈ سائیکلوجی کے شعبے کے پروفیسر سبناتھ دیب کو بچوں کے تحفظ ، خاص طور پر بچوں کے استحصال اور نظر انداز کئے جانے ، طلباء کی ذہنی صحت اور ایچ آئی و ی ؍ ایڈس میں تحقیق کے لئے دیا جائے گا۔
فیزیکل سائنس میں تحقیق کے لئے وزیٹرس ایوارڈ جواہر نہرو یونیورسٹی کے اسکول آف فیزیکل سائنس کے پروفیسر سنجے پوری کو نان ایکویلی بریم اسٹیٹس اسٹیکل فزکس اور نان لائنیئر ڈائنامکس کے شعبے میں ان کی تحقیق کے لئے دیا جائے گا۔
بائیلوجیکل سائنس کی تحقیق کے لئے وزیٹرس ایوارڈ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹرڈسپلینری بائیو ٹیکنالوجی یونٹ کے پروفیسر اسداللہ خان کو بھارت میں اینٹی مائیکرو بیل رجسٹنس ، اے ایم آر میں تحقیق کے لئے جبکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے نینو سائنس کے خصوصی سینٹر کی ڈاکٹر پ رتیما کو نینو بائیو سینسر اور نینو بائیو انٹرایکشن ، خاص طور پر شروعات کے کینسر کی تشخیص کے لئے ان کی تحقیق پر دیا جائے گا۔
ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے وزیٹرس ایوارڈ تریپورہ یونیورسٹی میں مائیکرو بائیولوجی کے محکمے کی ڈاکٹر شاؤن رے چودھری کو ڈیری ویسٹ واٹر کو بائیو فرٹیلائزر میں بدلنے کے لئے مایاروبیل بائیو فلم ریکٹر بنانے کے لئے دیا جائے گا۔
وزیٹر ایوارڈ 2019 صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں عطا کریں گے، جس کے لئے تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
ایوارڈ پانے والوں کے انتخاب کے لئے ہر زمرے کے لئے تمام سینٹرل یونیورسٹیوں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ صدر جمہوریہ کے سکریٹری جناب سنجے کوٹھاری کی صدارت میں ایک انتخابی کمیٹی نے ، جس میں سرکردہ شخصیات اور ماہرین تعلیم شامل ہیں ، ایک ذیلی کمیٹی کی مدد سے مذکورہ افراد کا انتخاب کیا ہے۔
وزیٹرس ایوارڈ 2014 میں سینٹرل یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی مسابقت کو فروغ دینے اور بہترین کارکردگی کے حصول کے لئے پوری دنیا میں بہترین لائحہ عمل اپنانے کی ترغیب دینے کے لئے شر وع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے صدر جمہوریہ ہر سال مختلف زمروں کے ماہرین کو وزیٹرس ایوارڈ سے نوازتے ہیں۔