20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اطلاعات و نشریات کے وزیر نے مخصوص ڈاک ٹکٹ اور امیتابھ بچن کے ذریعہ پیش کی گئی نظم کا اجراءکیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج نئی دلی  میں  دوردرشن بھون پر منعقد ایک تقریب میں دوردرشن کے 60ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب جاوڈیکر نے پچھلے 60برسوں کے اس کے سفر میں دوردرشن کے ذریعہ ادا کئے گئے رول کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس با ت کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کس طرح دوردرشن نے کئی دہائیوں تک شائقین کوتفریح فراہم کی ہے، دوردرشن کے پروگراموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ  ڈیجیٹل ذرائع کو اپناتے ہوئے دوردرشن نے جدید ٹیکنالوجی کی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھایا ہے اور یہ موبائل ایپ کے ذریعہ ہر شخص کی مٹھی میں پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈی کی مفت ڈِش کے زبردست فروغ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ہر چینل اس پلیٹ فارم پر دکھائے جانے کا خواہش مند ہے۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ بھروسہ مندی دوردرشن کی یوایس پی ہے، جناب جاوڈیکر نے کہا کہ ڈی ڈی انڈیا اب جلد ہی پوری دنیا میں دستیاب ہوگا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مواد کے معیار میں بہتری بہت اہم ہے۔ انہوں نےدوردرشن میں تخلیقی شعبہ قائم کرنے کے پرسار بھارتی کے فیصلے کی ستائش کی۔ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ دوردرشن اور دوردرشن نیوز، دونوں جدید ٹیکنالوجی اپنا کر وقت کے ساتھ آگے بڑھے ہیں۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ دوردرشن سب سے بڑا سرکاری براڈکاسٹر ہے، انہوں نے کہا کہ آج کے بریکنگ نیوز کے دور میں دوردرشن نے اپنے شائقین کو بالکل دُرُست اور تازہ ترین معلومات فراہم کرنے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

پرسار بھارتی کے سی ای او جناب ششی شیکھر ویمپتی نے کہا کہ دوردرشن نوجوان سامعین کے ساتھ اپنے رشتوں کےذریعہ نوجوان ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مانگ پر ویڈیو دستیاب کرانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈیجیٹل دورمیں دوردرشن کی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

ڈاک ٹکٹ اور جناب امیتابھ بچن کے ذریعہ پیش کردہ نظم کا اجراء کیا گیا۔

دوردرشن کے 60ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناب پرکاش جاوڈیکر نے ایک   مخصوص ڈیزائن والا ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔

وزیر موصوف نے جناب آلوک شریواستو کی تصنیف کردہ اور جناب امیتابھ بچن کی آواز میں پیش کی گئی نظم کا بھی اجراء کیا۔ یہ نظم جناب بچن نے ذاتی خراج پیش کرتے ہوئے دوردرشن کے نام وقف کی ہے۔ اس نظم میں ہندوستانی ثقافتی ورثہ کو برقرار رکھنے، فروغ دینے، خواتین کو با اختیار بنانے اور سبز انقلاب کو فروغ دینے وغیرہ سے متعلق دوردرشن کے ذریعہ ادا کئے گئے اہم رول کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میں پچھلے 60برسوں کے دوران دوردرشن کے سفر کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دوردرشن نئے بھارت کی علامت بن گیا ہے۔

ڈی ڈی انڈیا اب جمہوریہ کوریا میں بھی دستیاب

وزیر موصوف نے کوریائی پبلک سروس براڈکاسٹنگ چینل، کے بی ایس ورلڈ کو دوردرشن کی فِری ڈِش  پراور ڈی ڈی انڈیا  کو کے بی ایس ورلڈ کے  مائی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر لانچ کیا۔ اس موقع پر کوریا کے سفیر جناب شِن بانگ کِل بھی موجود تھے۔

بہاری بابو کے نام سے معروف چارلس تھامسن کے ذریعہ پیش کئے جانے والے شو’’ واہ کیا ٹیسٹ ہے‘‘کو بھی لانچ کیا گیا۔جناب جاوڈیکر نے دوردرشن پر ایک خصوصی کتابچہ بھی جاری کیا۔

دوردرشن کا 60سالہ سفر

دوردرشن نے 15؍ستمبر 2019 کو قوم کی خدمات کے اپنے 60سال مکمل کر لئے ہیں۔ 15؍ستمبر1959 کو تجرباتی سروس کےطور پر آغاز کے بعد سے دوردرشن دنیا میں سب سے بڑا براڈکاسٹربن چکا ہے اور اس نے ملک کی تعمیر میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ہندوستانیوں کی کئی نسلیں دوردرشن دیکھتے ہوئے جوان ہو چکی ہیں۔

بھروسے مند خبروں، سرکاری خدمات سے متعلق معلومات کی تشہیر اور مکمل تفریح فراہم  کرنے کی جب بھی بات ہوتی ہے، دوردرشن کا تعاون حقیقتاً بے مثال ہے۔ رامائن، مہابھارت، ہم لوگ، بنیاد، مالگڈی ڈیز، اُڑان وغیرہ کے دنوں سے آج کے  جدید ترین ٹیکنالوجی قومی اور بین الاقوامی واقعات اور  صحت، تعلیم اور بااختیار بنانے سے متعلق مؤثر پروگراموں  کے نشریہ تک دوردرشن کئی نسلوں سے ناظرین کا پسندیدہ چینل ہے اور یہ ہندوستان کے سماجی تانے بانے کو مالا مال کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More