16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

خلا میں انسان کو بھیجنے کے مشن کے لئے اسرو اور ڈی آر ڈی او کے درمیان انسان محوری نظام پر مبنی تکنالوجی کی فراہمی کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط

Urdu News

نئی دلّی، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے خلا میں انسان کو بھیجے کے مشن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے انسانی محوری نظام پر مبنی تکنالوجی کی فراہمی کے لئے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اسرو کے سائنسدانوں پر مبنی ایک وفد نے ہیومن اسپیس فلائٹ سینٹر (ایچ ایس ایف سی) کے ڈائرکٹر، ڈاکٹر ایس انی کرشنن نائر کی قیادت میں آج یہاں ڈی آر ڈی او کے ساتھ متعدد مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں، ان مفاہمت ناموں کے تحت ہیومن سینٹرک سسٹم اور تکنالوجیاں خاص طور پر ہیومن اسپیس مشن کے لئے تکنالوجیاں فراہم کرائی جائیں گی۔

            یہ مفاہمت نامے ایریل ڈلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی آر ڈی ای) ، ڈیفنس فوڈ ریسرچ لیباریٹری (ڈی ایف آر ایل)، ڈیفنس بایو انجینئرنگ اینڈ الیکٹرو میڈیکل لیباریٹری (ڈی ای بی ای ایل)، ڈیفنس لیباریٹری (ڈی ایل) جودھ پور، سینٹر فار فائر، ایکسپلوسیو اینڈ انوائرمنٹ سیفٹی (سی ایف ای ای ایس)، ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فزیولوجی اینڈ الائیڈ سائنس (ڈی آئی پی اے ایس) اور انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنس (آئی این ایم اے ایس) کے ڈائرکٹر صاحبان نے سیکریٹری،  ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس آر اینڈ ڈی اور چیئر مین ڈی آر ڈی او، ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور سائنس داں اور ڈائرکٹر جنرل (لائف سائنس)، ڈاکٹر اے کے سنگھ کی موجودگی میں دستخط کئے۔

            اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، سیکریٹری، ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس آر اینڈ ڈی اور چیئر مین ڈی آر ڈی او، ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور سائنس داں اور ڈائرکٹر جنرل (لائف سائنس)، ڈاکٹر اے کے سنگھ نے کہا کہ اسرو کے ہیومن اسپیس مشن کی ضروریات کی تکمیل کے لئے ڈی آر ڈی او کی لیباریٹریوں کی دفاعی صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعہ اسرو کو فراہم کی جانے والی انتہائی اہم تکنالوجیوں میں خلاء میں غذا، خلائی قافلے کی صحت کی نگرانی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے کٹ، تابکاری اثرات کی پیمائش اور تحفظ، قافلے کی محفوظ ریکوری کے لئے پیراشوٹ وغیرہ کی فراہمی اور دیگرامور بھی شامل ہیں۔

            ڈائرکٹر جنرل (لائف سائنس)، ڈاکٹر اے کے سنگھ نے کہا کہ ڈی آر ڈی او ہیومن اسپیس فلائٹ اور درکار تمام ضروری تکنالوجیوں کی فراہمی کے لئے عہد  بستہ ہے۔ اسرو کا مقصد 2022 میں بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے سے قبل ہیومن اسپیس فلائٹ کے بارے میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More