نئی دہلی: وزیردفاع، جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان جیسی ابھرتی ہوئی معیشت میں مالی دوراندیشی اور دانائی کی اہمیت پرزوردیا۔ انھوں نے کہاکہ ہمارے پڑوسی ملک کی طرح کسی بھی قسم کی بدعنوانی سے مالی ابتری کو ہی فروغ ملے گا۔ دفاعی اکاونٹس ڈپارٹمنٹس( ڈی اے ڈی ) کی سالانہ تقریبات میں اپنے خطاب کے دوران وزیردفاع نے کہاکہ ہمارا پڑوسی ملک مالی بدانتظامی کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ پڑوسی ملک میں غلط پالیسیوں پرتوجہ دینے اور فوج پر بہت زیادہ اخراجات صرف کئے جانے سے ایک ایسی صورت حال پیداہوگئی ہے جہاں اس ملک کو دہشت گردی کے لئے مالی امداد فراہم کرنے کے صلہ میں بین الاقوامی ایجنسی اور مالی ایکشن ٹرانسپورٹ کے ذریعہ بلیک لسٹ کیاجاسکتاہے اوراس کے وزیراعظم کو ایک عالمی تقریب میں شرکت کے لئے طیارے کےانتظام کے واسطے جدوجہدکرنی پڑرہی ہے ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ معاشی قوت ، توانائی ، خوراک کی سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ قومی سلامتی ایک کثیررخی سوچ بن گئی ہے ۔ اس بات پرزوردیتے ہوئے کہ حکومت بدلتے ہوئے ماحول کو اختیارکرنے کے لئے پوری طرح حساس ہے جناب راج ناتھ سنگھ نے یقین دلایاکہ ترقی کی راہ میں حائل سبھی رکاوٹوں کو دورکردیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ وہ ملک کے مختلف حصوں مسلح افواج ، سائنسدانوں اوردفاعی ماہرین کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں تاکہ ان کے کام کو سمجھ سکیں اور انھیں بہتربنانے کے لئے طریقہ کارتلاش کرسکیں ۔ انھوں نے ضابطوں سے متعلق مثبت سوچ پرزوردیاتاکہ حکومت کے پروجیکٹوں میں تاخیرسے بچاجاسکے اور دوردراز کے علاقوں میں کام کرنے والے جوانوں کی فلاح وبہبود کو ذہن میں رکھاجاسکے ۔
وزیردفاع نے کہاکہ کامیاب ماڈلس کے نتائج کو ادارہ جاتی بنانے کی ضرورت ہے اور ناکامیاب ماڈل کی ناکامی پربھی کام کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے بہترین طریقہ کار اپنانے کی ضرورت زوردیااورانھیں معیاری آپریشن پروٹوکول میں تبدیل کرنے کی ضرورت پربھی زوردیا۔
اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ وزارت دفاع کے ملازمین ان کا کنبہ ہیں وزیردفاع نے موثر اورقابل ستائش اکاونٹنگ کے لئے ڈی اے ڈی کی تعریف کی اور بڑے دفاعی بجٹ کااستعمال کرنے پربھی اس کی ستائش کی ۔ انھوں نے یقین دلایاکہ فوجی جوان مقررہ وقت کے اندر وہ سبھی مالی فائدے حاصل کرتے ہیں جس کے وہ حقدارہیں ۔ انھوں نے ڈی اے ڈی کی ایک ٹیم کی جانب سے تیارکردہ آن لائن جیٹ فیول اکاونٹنگ سسٹم کی ستائش کی جس کے تحت آئی اوسی ایل کی بل کی ادائیگی کو ای ۔ بلنگ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹائلز کردیاگیاہے ۔ انھوں نے کہا کہ پہلے سال میں اس نظام سے 21کروڑروپے بچائے گئے جسے آئیل پی ایس یوز اور ایم اوڈی کے لئے دیگر حصوں کے لئے ایک روڈ میپ تیارکرنے کے واسطے استعمال کیاجاسکتاہے ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ 32لاکھ سے زیادہ پنشنرس کے لئے محکمے کی کوششوں کی ستائش کی اورکہاکہ تیزی سے مالی فیصلہ کرنے میں اس کی کوششیں قابل سراہنا ہیں ۔ انھوں نے دوردراز کے علاقوں میں دفاع کے محکمے کے پنشنرس اور عدالتوں کے لئے ایک کال سینٹرکے قیام کے لئے ڈی اے ڈی کی تعریف کی ۔ 19-2018میں 19ڈیفنس ، پینش عدالتوں کا اہتمام کیاگیا اورمجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ ان عدالتوں میں ملازمین کی تسلی 99.75فیصد تھی ۔ انھوں نے ڈیجیٹل انڈیا کے تحت ایک طریقہ کارکی ضرورت پرزوردیاجہاں پوری سمجھداری سے تمام مسائل خود بخود حل ہوجائیں اور پینشنرس کو پریشانیاں نہ ہوں ۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے اس اعتماد کا اظہارکیاکہ دفاعی پینشنرس کے لئے ایک جامع پینشن ،پیکج نظام اگلے سال شروع ہوجائے گاجس سے تمام ملازمین کی تسلی اوراطمینان میں مزید اضافہ ہوگاکیونکہ پینشن سے متعلق تمام مسائل ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت آئیں گے ۔ انھوں نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ایک عہدہ ایک پنشن ، (اوآراو پی ) کے نفاذ کے لئے ڈیفنس اکاونٹس ڈپارٹمنٹ کی تعریف کی ۔
اسٹاف اورافسروں کی لگاتارتربیت پرزوردیتے ہوئے وزیردفاع نے امید ظاہرکی کہ پونے کے نیشنل ڈیفنس فائننشیل منیجمنٹ اکیڈمی کی جانب سے تیارکردہ ای ۔ لرننگ پورٹل گیان سدھا ڈی اے ڈی کے لئے مدد گارثابت ہوگا اور وہ ایک مقررہ وقت میں اپنی خدمات فراہم کرسکے گا۔
اپنے خطاب میں وزیرمملکت برائے دفاع ، جناب شریپدنائک نے محکمے کی تاریخ کواجاگرکیااور بدلتے ہوئے وقت اور مختلف ضرورتوں کے ساتھ اس کی توسیع کی تعریف کی ۔
ڈیفنس اکااونٹس کے کنٹرولرجنرل جناب سنجیومتل نے محکمے کے ویژن 2024، پنشنس ، وینڈرس ، پیمنٹس ، بجٹ منیجمنٹ ، تنخواہ اوربھتوں کے علاوہ ایک اختراعی دفاعی سفری نظام سمیت 5پروجیکٹوں کی ایک سیریز کا تعارف کرایا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے مثالی کارکردگی معیارات دکھانے کے لئے محکمے کے ملازمین کو رکشامنتری ایکسیلینس ایوارڈبھی تفویض کئے ۔ اس سال آن لائن جیٹ فیول اکاونٹنگ نظام کے لئے نئی دہلی ایئرفورس کے ڈیفنس اکاونٹس کی پرنسپل کنٹرولر کی ٹیم ، گیان سدھااور ای ۔ لرننگ اور ایکزامینشن پورٹل کے لئے پونے کے لئے ڈیفنس فائننس منیجنٹ کی نیشنل اکادمی کی ٹیم اور پری 2016ڈیفنس پینشنرس کے لئے پینشن کی نظرثانی کے لئے الہ ٰ آباد کی پی سی ڈی اے ٹیم کو انعامات سے نوازاگیا۔اس موقع پراعداد وشمارسے متعلق ہینڈبک بھی جاری کی گئی ۔
اس موقع پربحریہ کے اسٹاف کے سربراہ ایڈمیرل کرم ویرسنگھ ، ڈیفنس فائننس کی سکریٹری محترمہ گارگی کول اورڈی اے ڈی اور ایم اوڈی کے آفیسربھی موجود تھے ۔
حکومت ہند کے تحت ڈیفنس اکاونٹس ڈپارٹمنٹ ایک سب سے پرانا ڈپارٹمنٹ ہے یہ مکمل مالیات کے لئے پوری طرح ذمہ دارہے اوریہ نہ صرف ڈیفنس سروس یعنی فوج ، بحریہ اورفضائیہ کے لئے انٹرل آڈٹ کا کام کاج دیکھتاہے بلکہ ڈی آرڈی او اورڈی ننس فیکٹریوں ، سرحدی روڈز ، ساحلی گارڈس اور کینٹین اسٹورس ڈپارٹمنٹس جیسے متعلقہ دیگر اداروں کے کام کاج کابھی آڈٹ کرتاہے ۔ اس ڈپارٹمنٹ کے 250مقامات پر ملک بھرمیں 11ہزارسے زیادہ دفاترہیں ۔