16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے مہاتماگاندھی کے 150ویں یوم پیدائش پران کے مجسمے کی نقاب کشائی کی ، انھوں نے گاندھی جی کے بے مثال تعاون اورعالمی سطح پر ان کی پذیرائی کو یادکیا

Uncategorized

نئی دہلی: وزیردفاع ، جناب راج ناتھ سنگھ نے آج دہلی چھاونی میں مہاتماگاندھی کے  ایک مجسمے کی نقاب کشائی کی اور بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انھو ں نے مہاتماگاندھی کو ایک ایسی منفرد شخصیت قراردیاجو رسمی طورپر اقتدارمیں نہ رہتے ہوئے بھی لوگوں کے دل ودماغ پر پوری طرح حاوی تھے ۔

مہاتماگاندھی کا مجسمہ ان کے 150 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر ڈائرکٹوریٹ آف ڈیفنس اسٹیٹ کے ذریعہ دہلی چھاونی کے شری ناگیش  گارڈن میں نصب کیاگیا۔ وزیردفاع نے سابق وزیراعظم لال بہادرشاستری کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔ لال بہادرشاستری اورمہاتماگاندھی کا یوم پیدائش اتفاق سے ایک ہی ہے ۔

اس موقع پرحاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ مہاتماگاندھی کے سیاسی پروگرام عام شہریوں کے لئے اقتصادی ،سماجی اورثقافتی پیغامات کے حامل ہواکرتے تھے ۔ چمپارن تحریک کاحوالہ دیتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نےکہا کہ  نیل کی کاشت کرنے والے استحصال کے شکار کسانوں کے حقوق کی لڑائی لڑتے ہوئے انھوں نے کسانوں سے زوردیکر کہاکہ وہ اپنے آس پڑوس اورگاؤ ں کی صفائی ستھرائی کے لئے بھی کام کریں ۔ گاندھی جی کے لئے یہ کام بھی اتنا ہی اہمیت کا حامل تھاجتنا کہ ملک کی آزادی ۔

انھوں نے کہاکہ مہاتماگاندھی کے صفائی ستھرائی سے متعلق افکاروخیالات اور کاموں کو وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ایک عوامی تحریک میں بدل دیا۔اس کا نتیجہ آج سبھی لو گ دیکھ سکتے ہیں ۔ ملک کے گھرانوں میں بیت الخلاءکی تعداد 2014میں 37فیصد سے بڑھ کر اب 98فیصد ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 5برسوں کے دوران مجموعی طورپر کل 11کروڑبیت الخلاؤں کی تعمیر ہوئی۔

وزیردفاع نے لوگوں سے زوردیکر کہاکہ صفائی ستھرائی کے اس پروگرام کو ماحولیاتی کے تحفظ تک توسیع دیں اور  پلاسٹک کے واحد استعمال والے بیگ کو استعمال نہ کرنے کا عہد کریں ۔کیونکہ یہ بیگ دھرتی ماں کے  لئے بیحد مضراورخطرناک ہیں ۔ اس کی جگہ انھوں نے کپڑے کے تھیلے کے استعما ل کی وکالت کی ، جوکہ ماحولیات کے موافق ہیں ۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ اس سے غریبوں کے لئے روزگارپیداہوں گے ۔ انھوں نے آلودگی سے دریاؤں کے بچانے کے عمل کو ہماری تہذیب کو بچانے کے مترادف قراردیا۔

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے  موقع پرموجودتمام لوگوں کوسووچھتا کا حلف دلایا۔ بعد ازاں انھوں نے سووچھتاہی سیوا مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایک پودابھی لگایا۔

اس موقع پر حاضرین سے پارلیمنٹ کی رکن محترمہ میناکشی لیکھی نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے ڈائرکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اسٹیٹ اور کین ٹونمنٹ بورڈ کی تعریف ملک بھرمیں واقع تمام 62فوجی چھاونیوں کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کرنے کے لئے کی ۔ سکریٹری ( ڈیفنس فائننس ) محترمہ گارگی کول ، ڈائرکٹرجنرل آف ڈیفنس اسٹیٹ محترمہ دیپا باویجا، جنرل آفیسرکمانڈنگ ، دہلی ہیڈکوارٹرعلاقے کے لیفٹیننٹ جنرل اسیت مستری ، کنٹرولرجنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس جناب سنجیو متل اور متعلقہ وزارت کے  دیگرسینیئر افسران بھی اس موقع پرموجود تھے ۔

اسکول کے بچوں نے ‘‘ویشنو جن تو’’ بھجن گایااور مہاتماگاندھی کے  پسندیدہ موضوعات پیش کئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More