17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم نے وزیراعظم سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دلی، یوایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ  فورم  (یو ایس آئی ایس پی ایف)کے ممبران کے

ایک وفد نے سات لوک کلیان مارگ نئی دلی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت یوایس آئی ایس پی ایف کے چئیرمین جناب جوہن کیمبرس نے کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہندوستان کی معیشت پر اعتماد کرنے کے لیے اس ڈیلی گیشن کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ماحول دوست اسٹارٹ اپ پروگرام شروع کرنے کے لیے  کاروباری جوکھم اٹھانے کے لیے ہندوستانی جوانوں کی قوت برداشت واقعی لائق ستائش ہے۔ انہوں نے ملک میں جدت طرازی کے امکانات میں اضافے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ درپیش مسائل کے حل کے لیے اٹل ٹینکرنگ لیبس اور ہیکاتھن دوڑ کے اہتمام جیسے سرکاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

جناب نریندر مودی نے اپنی تقریر میں کاروبار کرنے کی آسانی، کارپوریٹ ٹیکسوں میں کمی اور مزدوروں کے شعبے میں اصلاحات جیسے اہم سرکاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرکار کا نشانہ زندگی جینے کی آسانی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت ہند کا منفرد اقدامات ہندوستان میں انگریزی کے حرف ڈی سے شروع ہونے والے  ڈیموکریسی (جمہوریت)، ڈیموگرافی( آبادی کے فوائد) اور دماغ  جیسی  سہولیات کو دستیاب بنانا ہے۔

اس موقع پر مذکورہ وفد نےہندوستان کے لیے وزیراعظم کے خواب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اگلے پانچ برس  دنیا کے آئندہ 25 برسوں  کا خاکہ طے کریں گے۔

یوایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف)

یوایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) ایک خالص غیرسیاسی تنظیم ہے، جس کا بنیادی مقصد ہند-امریکہ باہمی اور کلیدی تعلقات ، معاشی نمو، کاروبار، روزگار اور ملازمت کے مواقع کی فراہمی اور جدت طرازی جیسے اقدامات کی پالیسیوں  کے ذریعے ہند-امریکہ باہمی اور حکمتی شراکت داری کو مستحکم بنانا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More