نئی دہلی، یکم نومبر۔ 50ویں بین الاقوامی بھارتی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) نے آج ان فلموں کی فہرست کا اعلان کر دیا، جنہیں اس فلمی میلے کے سب سے اہم سیکشنوں کے ایک سیکشن کے تحت اسکرین کیاجانا یا ناظرین کے ملاحظے کے لئے پیش کیا جانا ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے فلمیں، اس فلمی میلے کے ناظرین کے اذہان پر اپنی فنی پیشکش ، منفرد مواد اور فلم سازی کی زبردست صلاحیت کے اثرات مرتب کرتی ہیں۔
چند ایسی فلمیں، جنہوں نے پہلے ہی بین الاقوامی حلقوں میں خاصی شہرت حاصل کی ہے، ان پیراسائٹ، پورٹریٹ آف اے لیڈی آن فائر، سینونمس اور دیگر بہت سی فلمیں شامل ہیں۔ 50ویں اِفّی کا کیلیڈواسکوپ سیکشن ایک احاطے کے تحت دنیا بھر کی فلموں کو پیش کرتا ہے اور یہ فلمیں گوا میں دکھائی جائیں گی۔ یہ سیکشن 20منتخبہ فلموں کو ناظرین کے ملاحظےکے لئے پیش کرے گا، جنہیں دنیا کے مختلف حصوں سے یکجا کیا گیا ہے اور ان فلموں میں پہلے ہی اپنے متعلق ناظرین پر خاصے مثبت اثرات مرتب کئے ہیں اور دنیا بھر میں منعقد ہونے والے فلمی میلوں میں شہرت بھی حاصل کی ہے۔ بانگ جون ہو کی زیر ہدایت بنی ہوئی فلم جس نےکینس پیراسائٹ جیتا ہے، پالمے ڈی کی بہترین فلم ہے۔ یہ اس سال کی سرفہرست فلم ہے، جسے اِفّی کے پریمیئر میں بھارت میں پیش کیا جائے گا۔
اس سیکشن کے تحت دیگر فلموں میں وینس فیسٹیول ہورائن ایوارڈ بیسٹ ایکٹر وِنر اے سَن، جسے مہدی بارساؤای نے بنایا ہے، اینڈ دین وی ڈینسڈ، جو لیوان ایکن کی تخلیق ہے، بھارتی پریمیئر میں پیش کی جائے گی۔ اس فلم نے 9بین الاقوامی ایوارڈ جیتے ہیں۔ کینس کی جیوری پرائز جیتنے والی فلم، جس کے معاون ہدایت کار جولیانو ڈارنیلس ہیں، اس کا نام بیکورا ہے اور کیلبر مینڈونکا فلہو، جس نے 9 بین الاقوامی ایوارڈ جیتے ہیں، وہ بھی یہاں پیش کی جائے گی۔ لوکارنو فلمی میلے میں ایوارڈ جیتنے والی رونر رنارسن کی ایکو اور برلن بیئر بیسٹ ڈائرکٹر کی سلور برلن یعنی آئی واز ایٹ ہوم، بَٹ، جسے انجیلا شینیلیک نے بنایا ہے، وہ بھی یہاں پیش کی جائے گی۔ نکولس بیڈوس کی فلم لابیلے ایکوک اور جین اولے گرسٹر کی لارا، کینس بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے والی لٹل، جو لیسکا ہسنر کی تخلیق ہے، یہاں پیش کی جائے گی۔
2019میں بھارت کا بین الاقوامی فلم میلہ اپنا 50واں برس مکمل کرے گا۔ اس فلمی میلے کو ایشیائی براعظم کے سب سے پہلے شروع ہونے والے فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 2019کا بھارتی بین الاقوامی فلمی میلہ ایسا میلہ ہوگا، جس میں 76ممالک کی 200 فلمیں، 26 فیچر فلمیں اور بھارتی پینورما کے تحت 15غیر فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی اور توقع کی جاتی ہے کہ 10ہزار سے زائد عوام اور فلموں کے شائقین اور جشن طلائی ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔