15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم 9؍نومبر 2019 کو کرتارپور کوریڈور میں انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی 9؍نومبر2019 کو پنجاب کے گُرداس پور میں ڈیرابابانانک کے مقام پر کرتارپورکوریڈور کی مربوط چوکی آئی سی پی کا افتتاح کریں گے۔

اس سے پہلے وزیراعظم سلطانپور لودھی میں بیرصاحب گردوارے میں متھا ٹیکیں گے۔

بعد میں وزیراعظم ڈیرابابانانک میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

آئی سی پی چیک پوسٹ سے بھارتی یاتری پاکستان میں گرودوارا کرتارپور صاحب  کا دورہ کر سکیں گے۔

بھارت نےبین الاقوامی سرحد ڈیرا بابانانک کے زیروپوائنٹ پر کرتارپور صاحب کوریڈور کو چالو کرنے کی جزئیات پر 24؍اکتوبر 2019 کوپاکستان کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔

ہم آپ کو یاد دلادیں  کہ مرکزی کابینہ نے جناب گرونانک دیو جی کا تاریخی  550واں یوم پیدائش پورے ملک اور دنیا بھر میں عظیم الشان طریقے سے منانے کے لئے 22؍نومبر 2018کو ایک قرارداد پاس کی تھی۔

مرکزی کابینہ نے ڈیرابابانانک سے بین الاقوامی  سرحد تک کرتارپورصاحب کوریڈور کی تعمیر و ترقی کی منظوری بھی دی تھی تاکہ بھارت کے یاتری پورے سال  بڑی آسانی کے ساتھ گرودوارہ دربار صاحب کرتارپور جا سکیں ۔

یاتریوں کی  سہولت کے لئے انتظامات:

امرتسر سے ڈیرابابانانک کو گرداس پور ہائی وے کو ملانے والی 4.2کلومیٹر کی4لائنوں والی شاہراہ 120کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔

جدیدسہولتوں سے آراستہ پسنجر ٹرمنل بلڈنگ 15ایکڑ زمین پربنی ہوئی ہے۔ پوری طرح ایئرکنڈیشنڈ یہ عمارت ایئرپورٹ سے قریب ہے اور روزانہ 5000یاتریوں کی سہولت کے لئے اس میں 50سے زیادہ امیگریشن کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔

اس عمارت میں ہر طرح کی ضروری عوامی سہولیات موجود ہیں۔مثلاً کیوسک،  واش رومس، بچوں کی دیکھ بھال کا انتظام، فرسٹ ایڈ میڈیکل کی سہولتیں، پوجا کا کمرہ اور اسنیکس کے کاؤنٹر یہ سب  اصل عمارت کے اندر ہیں۔

سکیورٹی کے زبردست انتظامات ہیں، جس کے تحت نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور پبلک ایڈریس سسٹم قائم کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی سرحد پر 300فٹ کا قومی جھنڈا بھی لگایا گیا ہے۔

پاکستان کے ساتھ 24؍اکتوبر کو جس سمجھوتے پر دستخط کئے گئے تھے، اس میں کرتارپورصاحب کوریڈور چالوکرنے کے باضابطہ  انتظامات کی تفصیل طے کی گئی تھی۔

سمجھوتے کی خصوصیات:

  • بھارتی نسل کے تمام عقائد کے ماننے والے افراد اس کوریڈورکا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • سفرکا ویزا مفت ہوگا۔
  • مسافروں کو صرف جائز پاسپورٹ رکھناہوگا۔
  • بھارتی نسل کے لوگوں کو اپنے ملک کے پاسپورٹ کے ساتھ او سی آئی کارڈ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔
  • یہ کوریڈور صبح سورج نکلنے سے لے کر شام کو سورج ڈوبنے تک کھلا رہے گا۔ صبح کے وقت سفر کرنے والوں کو اسی دن  واپس آنا ہوگا۔
  • یہ کوریڈور پورے سال کام کرے گا۔سوائے ان دنوں کے جن کی اطلاع پیشگی دے دی جائے گی۔
  • مسافروں کواختیار ہوگا کہ وہ انفرادی طور پر جائیں یا گروپ کی شکل میں اور چاہیں ، تو پیدل بھی جا سکتے ہیں۔
  • بھارت سفر سے 10دن پہلے پاکستان کو مسافروں کی  فہرست فراہم کرے گا۔ سفرکی تاریخ سے 4دن پہلے مسافروں کو ان کے سفر کے بارے میں تصدیق بھیج دی جائے گی۔
  • پاکستان نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ ’لنگراور پرساد ‘ کی تقسیم کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔

اندراج کا طریقہ:

مسافروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ آن لائن رجسٹریشن کریں۔یہ رجسٹریشن پورٹل prakashpurb550.mha.gov.inپر کرانا ہوگا اور اپنے سفرکا دن بتانا ہوگا۔ مسافروں کو سفر کی تاریخ سے تین چار دن پہلے ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعہ ان کے سفر کی تصدیق بھیج دی جائے گی۔ الیکٹرانک ٹریول اتھورائزیشن کا بھی استعمال کیا جائے گا۔مسافروں کے لئے ضروری ہے کہ  جب وہ پسنجر ٹرمنل عمارت میں آئیں ، تو پاسپورٹ کے ساتھ الیکٹرانک ٹریول اتھورائزیشن بھی لائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More