17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پچھلے تین سالوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ روزگارکے مواقع فراہم کئے گئے :مختارعباس نقوی

Urdu News

نئی دہلی: اقلیتی امورکے مرکزی وزیر، جناب مختارعباس نقوی نے کہاہے کہ اقلیتی امورکی وزارت ماہر کاریگروں ، دستکاروں کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق صلاحیت حاصل کرنے کے مقصد سے تربیت اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے اگلے پانچ برسوں میں ملک کی ہرریاست میں ‘‘ ہنرمراکز ’’ قائم کرنے کے لئے جنگی پیمانے پرکام کررہی ہے ۔ اقلیتی امورکی وزارت نے مودی حکومت ۔ 2کے پہلے 100دن کے اندر ملک کے مختلف حصوں میں ایک سو ‘‘ ہنرمراکز ’’ کی منظوری دی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ماہرکاریگروں اور دست کاروں اورپیشہ ورماہرین کو ان ‘‘ ہنرمراکز ’’ میں جدید ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/Gallery/PhotoGallery/2019/Nov/H2019111580973.JPG

جناب نقوی آج یہاں پرگتی میدان میں 39ویں بھارتی  بین الاقوامی تجارتی میلے میں 14سے 27نومبر، 2019  تک  اقلیتی امورکی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ‘‘ ہنرہاٹ ’’ کا افتتاح کرنے کے بعد اظہارخیال کررہے تھے ۔ جناب نقوی نے کہاکہ یہ ہنرہاٹ ملک بھر کے  روایتی ماہر کاریگروں اور دستکاروں کو فروغ دینے اوران کی ہمت افزائی کرنے کا مرکز بن گیاہے ۔ اس موقع پراقلتی امورکے وزیرمملکت جناب کرن رجیجو، اقلیتی امورکی وزارت کے سکریٹری ، جناب پرمود کمارداس اور وزارت کے دیگرسینیئرعہدیدارموجود تھے ۔

وزیرموصوف نے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں میں اقلیتی امورکی وزارت کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے ہنر ہاٹ میں لاکھوں لوگ آتے ہیں اورجہاں ایک طرف دستکاروں اور کاریگروں کی ہمت افزائی ہوتی ہے وہیں دوسری جانب ان ہنرہاٹ میں ماہر دستکاروں اورکاریگروں کی بنائی گئی مصنوعات کے لئے کروڑوں روپے کا روبار ہورہاہے ۔ http://164.100.117.97/WriteReadData/Gallery/PhotoGallery/2019/Nov/H2019111580974.JPG

جناب نقوی نے مزید کہاکہ سال 20-2019میں منعقد کئے جانے والے تمام ہنرہاٹ ‘‘ ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت ’’ کے موضوع پرمبنی ہوں گے ۔ انھوں نے کہاکہ اگلاہنرہاٹ ممبئی میں 20سے 31دسمبر ،2019کو منعقد کیاجائے گا۔

جناب نقوی نے کہاکہ ہنرہاٹ ماہرکاریگروں اور دستکاروں کے لئے ‘‘ بااختیاربنانے کے ایکسچینج ’’ ثابت ہورہے ہیں ۔ انھوں نے مزیدکہاکہ پچھلے تین برسوں میں 2لاکھ 50ہزارزیادہ ماہرکاریگروں ،دستکاروں اور  ماہرباورچیوں کو روزگارکے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔ ان میں بڑی تعداد میں خواتین دستکارشامل ہیں ۔ جناب نقوی نے کہاکہ مودی حکومت اگلے پانچ برسوں میں لاکھوں کاریگروں ، دستکاروں اور روایتی باورچیوں کو ہنر ہاٹ کے ذریعہ روزگارکے مواقع فراہم کرے گی ۔

پرگتی میدان کے اس ہنر ہاٹ میں  اپنی ہینڈلوم اوردیگر دستکاری کی نمائش کررہی ہیں جن میں آندھراپردیش ، اترپردیش ، جموں وکشمیر ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال ، بہار اور دوسری ریاستوں کی باٹک ، باغ پرنٹ ، بندھیج ، ب رمیڑ، بانس اور کین کی مصنوعات قالین ، چندیری ، چکن کاری ، پیتل اورتانبے کی اشیاء ، ڈھکائی ریشم ،سنہری گھاس ، ہینڈلوم اور گھروں کی فرنشنگ کی اشیأ کی نمائش کی جارہی ہے ۔ یہ اشیأ پہلی مرتبہ ہنرہاٹ میں پیش کی گئی ہیں ۔ ان کے علاوہ ماہردستکاروں اور ان سے تعلق رکھنے والے تقریبا ایک سوافراد کو روزگارکے مواقع حاصل ہورہے ہیں ۔ یہ ہنر ہاٹ پرگتی میدان کے ہال نمبر ۔ 7سی میں لگایاگیاہے ۔ جس میں تقریبا سبھی ریاستوں کے خواتین سمیت  ماہرکاریگراوردستکارشرکت کررہے ہیں ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/Gallery/PhotoGallery/2019/Nov/H2019111580976.JPG

آنے والے دنوں میں اس طرح کے  ہنرہاٹ گوروگرام ، بینگلورو ، چنئی ، کولکاتہ ، لکھنؤ ، احمدآباد ، دہرہ دون ، پٹنہ ، اندور ، بھوپال ، ناگپور، رائے پور ، حیدرآباد ، پڈوچیری ، چنڈی گڑھ ، امرتسر ، جموں ، شملہ ، گوا، کوچی ، گواہاٹی ، رانچی ، بھوبنیشور، اجمیر اوردیگرمقامات پرمنعقد کئے جائیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More