17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی سی کی سالانہ رپورٹ 19۔2018 کے رجحان کی خاص جھلکیاں

Urdu News

نئی دہلی، سینٹرل انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) میں 20 اور 21 نومبر 2019 کو بالترتیب لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے۔ سالانہ رپورٹ کے رجحانات حسب ذیل ہیں:

  • سال 19۔2018 کے دوران  رجسٹرڈ سینٹرل پبلک اتھارٹیز  (پی اے) کے ذریعہ  13.70 لاکھ آر ٹی آئی درخواستیں قبول کی گئیں۔ یہ 18۔2017 کی تعداد کے مقابلے میں 136922 یا 11 فیصد زائد درخواستیں تھیں۔
  • مرکزی پی اے نے 19۔2018 کے دوران آر ٹی آئی درخواستوں پر کارروائی کرکے 4.70 فیصد (64344) درخواستوں کو مسترد  کیا گیاجو 18۔2017 میں 5.13 فیصد کی رپورٹ کے مقابلے میں  0.43 فیصد کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
  • قبائلی امور اور وزارت داخلہ  کے ذریعہ دی گئی رپورٹ کے مطابق اس دوران آرٹی آئی درخواستوں کو مسترد کرنے کا فیصد کافی زیادہ رہا جن میں قبائلی امور کی وزارت میں 26.54 فیصد اور امور داخلہ کی وزارت میں 16.41 فیصد آر ٹی آئی درخواستیں مسترد ہوئیں۔
  • زیر تبصرہ سال 19۔2018 کے دوران مرکزی پی اے کے ذریعہ 9.29 فیصد (151481)   پہلی اپیل ( آر ٹی آئی درخواستوں سے متعلق تھیں) موصول کی گئی جبکہ گزشتہ سال ان کی تعداد 9.72 فیصد  (140810) تھیں۔
  • سال 19۔2018 کے دوران سی آئی سی نے 17188 دوسری اپیل اور شکایات کا نپٹارہ کیا ہے جبکہ اس مدت کے دوران کل 22736 معاملات درج رجسٹر کئے گئے تھے۔ سال کے اختتام پر کمیشن کے پاس 29655 معاملات زیر التوا تھے۔
  • کمیشن میں درج رجسٹر کل 2145 پبلک اتھارٹیز نے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی ہے۔ یہ تعداد صد فیصد ہے۔

سالانہ رپورٹ کی سافٹ کاپی کمیشن کی ویب سائٹ http://www.cic.gov.in.پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More