نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے انٹر نیشنل نرسز ڈے کے موقع پر آج نئی دلی میں نرسنگ عملے کو نیشنل فلورینس نائٹنگل ایوارڈ پیش کئے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ نرسوں کے ذریعہ صحت سے متعلق چیلنجوںکا سامنا کرنے اور شخصی خاندانوںکی اور آبادیوںکی صحت ضروریات کو پورا کرنے کے لئے معیاری اور کم خرچ کی صحت دیکھ ریکھ فراہم کرانے میں اہم رول ادا کیا جاتا ہے۔ دنیا کو زیادہ سے زیادہ دیکھ بھال اور ہمدردی کی ضرورت ہے ۔ اور نرسیں درحقیقت سیوا ، ششروشا اور کرونا کی علامت ہیں ۔ مریضوںاور ان کے اہل خانہ کے لئے نرسیں صحت دیکھ ریکھ خدمات فراہم کراتی ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ عالمی صحت تنظیم نے سال 2020 کو نرس اور مڈوائف کا سال قراردیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمارے یہاں بڑی عمر کے ایسے لوگوںکی تعداد بڑھتی جارہی ہے جنہیں مناسب دیکھ ریکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہندوستان میں بڑی عمر کے لوگوںکی دیکھ بھال کا کام ان کے خاندان کرتے ہیں۔ لیکن طرز زندگی میں تبدیلیاں آنے سے بزرگوںکی دیکھ بھال کے لئے پروفیشنل دیکھ بھال کرنے والوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ۔دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرانے والوں کے لئے ضروری نہیں کہ وہ تربیت یافتہ نرسیں ہوںبلکہ ضعیفوں کی دیکھ بھال کی بنیادی تربیت ان کے لئے یقیناََ مفید ہوگی۔ہمارے نرسنگ کے تربیتی ادارے ایسی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرانے والوں کے لئے قلیل مدتی تربیتی پروگرا م تیارکرنے پر غور کرسکتے ہیں۔