نئی دہلی: کارپوریٹ امورکی وزارت کے سکریٹری جناب انجیتی سرینواس نے نئی دہلی می 4دسمبر کو بینک آف بڑودہ اورسرمایہ کاروں کی تعلیم اور تحفظ فنڈ سے متعلق اتھارٹی آئی ای پی ایف اے کے درمیان ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے جانے کی تقریب میں بی اوبی اورآئی ای پی ایف اے کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘ معلومات ، بہم پہنچانے اورسرمایہ کاروں ومتعلقہ فریقوں تک رسائی حاصل کرنے سے متعلق یہ سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا یہ ایک اشتراک ہے ۔ ایک جیسے دعووں والی دواہم تنظیموں کا یکجاہونا ایک اچھااشارہ ہے ۔ اس طریقے سے ان مختلف سرمایہ کاروں کو یقینی مدد ملے گی ۔ جوسرمایہ کاری اور چٹ فنڈ اسکیموں کی للچانے والی پیشکش کا شکارہوجاتے ہیں ۔
جناب سری نواس نے آئی ای پی ایف اے کے ساتھ تعلقات مضبوط کرکے صارفین میں بیداری لانے اور سرمایہ کاروں کو تعلیم میں اضافہ کرنے کے لئے ، ایک باوقار سماجی مقصد سے بی اوبی کے آگے آنے کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے کہاکہ مفاہمت نامے پردستخط کرنے کا مقصد اس کی اصل روح کو بروئے کارلاناہے کیونکہ اس سے متعلقہ فریقوں ممکنہ سرمایہ کاروں کے مابین ، خود کو تعلیم یافتہ بنانے کی عادت پیداہوگی ۔ انھوں نے اس حقیقت پربھی اپنی خوشی کا اظہار کیاکہ بی اوبی نے اس طریقہ کار میں ایک قائدانہ کردار اداکیاہے اور انھیں امید ہے کہ مزید بینک ، اسی جذبے کے ساتھ اس مقصد میں شامل ہوں گے ۔
جناب سری نواس نے کہاکہ آئی ای پی ایف اتھارٹی ، بینک آف بڑودہ کو عام میں سرمایہ کاروں کے بارے میں بیداری لانے میں بڑی کمپنیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے ، لہذا انضمام کے طریقہ کار کامقصد یہ ہے کہ ایک باوقار سماجی مقصد کے لئے مزید اہم شراکت داری کی جائے ، تاکہ جعل سازی پرمبنی اسکیموں کا شکار ہونے سے بچنے میں لوگوں کی مدد کی جاسکے ۔
جناب سری نواس نے یہ بھی کہاکہ آئی ای پی ایف اے کا مقصد نتیجہ خیز سرمایہ کاری پرسرماہی کاروں کے توجہ دینے میں ان کی مدد کرنا ہے ۔
جس سے کہ آخرکارملک کی اقتصادی ترقی میں تعاون ملے ۔
بینک آف بڑودہ بی اوبی کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹرجناب شانتی لال جین نے بی اوبی کی موجودگی کو سراہا اورکہاکہ بینک 9456شاخوں اور 13115اے ٹی ایم اوراپنی خدمت آپ کے طریق کارسے مدد یافتہ کیش ریسائکلرز کے ذریعہ بھرپور طریقے سے ملک میں موجود ہے ۔ بی اوبی ان ملکوں میں 100شاخوں /دفتروں /ذیلی شاخوں کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ بین الاقوامی سطح پرپوری اہمیت کے ساتھ موجود ہے ۔ جناب جین نے کہاکہ ایسی ایسوسی ایشن ، باہمی طورپر مفید رہے گی کیونکہ ورکنگ شاخوں کے ذریعہ ، سرمایہ کاروں کے لئے سازگارپیغامات پہنچانے کی وجہ سے صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی ۔ جناب جین نے سوشل میڈیا اورڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر، بی او بی کے موجود ہونے کا بارے میں بھی جانکاری دی ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی اوبی نے صارفین رسائی حاصل کرنے کے لئے عوامی فنون لطیقہ وغیرہ کابھی استعمال کیا۔ جناب جین نے زوردیکر کہاکہ مفاہمت نامے پردستخط کیاجانا ، دونوں فریقوں کے لئے فائدہ مند رہے گا، کیونکہ اس سے سرمایہ کاروں کے بارے میں بیداری لانے کے پیغامات کے سبب بینک میں صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
ایگزیکٹو ڈائرکٹر کے خلاف کے کچھ اقتباسات کے سلسلے میں بی اوبی کے کارپوریٹ مواصلات اوردولت کے بندوبست کے جی ایم جناب اوپیندرکمار کول نے سرمایہ کاروں کی تعلیم اوربیداری کےلئے ، آئی ای پی ایف اے کے ساتھ اشتراک کرکے ایک سماجی مقصد کی مدد کرنے کے تئیں بی اوبی کے عہد کو دوہرایا۔ انھوں نے کہاکہ آئی ای پی ایف اے کے ساتھ پیش رفت میں اورلوگ لالچ دینی والی جعل سازی پرمبنی اسکیموں سے بچیں اس میں لوگوں کی مدد کرنے میں شامل ہوکر بی اوبی کو کافی خوشی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بی اوبی ، آئی ای پی ایف اے کے ساتھ پورے دل سے کام کریگی ۔
کارپوریٹ امورکی وزارت اور آئی ای پی ایف اے کے جوائنٹ سکریٹری جناب منوج پانڈے نے مفاہمت نامے پردستخط کرنے کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ آئی ای ایف پی اے اور بی اوبی کے درمیان مفاہمت نامے پردستخط کئے جانے سے آئی ای سی کے مختلف دیگرامور پراشتراک کے ذریعہ سرمایہ کاروں کے بارے میں بیداری لانے اورجانکاری دینے میں مدد ملے گی ۔
آئی ای پی ایف اے اتھارٹی اوربی اوبی کے درمیان مفاہمت نامے پر آئی ای پی ایف اتھارٹی کے جنرل منیجرجناب نونیت چوہان اور بی اوبی کے جی ایم اینڈ سی سی جناب اوپی کول نے دستخط کئے ۔
قابل غورہے کہ بی اوبی اورآئی ای پی ایف اے نے بی اوبی کے ساتھ مواد کی تشکیل ( آئی ای سی مواد ) بھی دستیاب مارکیٹنگ چینلوں اور برانڈ اثاثوں کے اہم استعمال کے تئیں کام کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ جس میں بی اوبی سبھی شاخوں میں سرمایہ کاروں کی بیداری اور ان کے تحفظ کے بارے میں آئی ای پی ایف اے کے پوسٹر لگوانے ، اے ٹی ایم /بی اوبی کیوسک /ایکسیس پوائنٹس ، پرڈیجیٹل بینرلگوانا/ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پراشتراک /صارفین میں بیداری لانے اور جعلی سازی کی روک تھام کے لئے بی اوبی کے ڈجیٹل پلیٹ فارموں پرآئی ای پی ایف اے کی مختصر فلموں / ویڈیوز کی نمائش کرنا ، بی اوبی کی ویب سائٹ موبائیل ایپ کی استعمال کرنا شامل ہے ۔
اس طریق کارسے بی اوبی کی شاخوں کے صارفین کو سرمایہ کاروں کی بیداری اورتحفظ کے تئیں آئی ای پی ایف اے کے اقدامات کو گہرائی سے جاننے کا موقع ملے گااور دعوے کا آن لائن نمٹارے کرکے شہریوں کو تیزی سے خدمات بہم پہنچانے کا موقع ملے گا ۔