17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حفظان صحت کے مسئلے کے حل کو حاصل کرنے کے طریقوں اور ذرائع وضع کرنے کے لئے 13 بریگیڈئیرس ایم این ایس ورک اسٹڈی کانفرنس کا انعقاد

Urdu News

نئی  دہلی: عالمگیریت اور سائنسی اور تکنیکی ترقی کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی کے ساتھ نرسنگ کو زبردست چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) کے عمائدین کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی خاطر یہاں 5سے 6دسمبر 2019تک آرمی اسپتال ( ریسرچ اینڈ ریفرل ) میں 13 بریگیڈئیرس  ایم این ایس  ورک اسٹڈی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا تاکہ حفظان صحت کے مسئلے کے مکمل حل کو حاصل کرنے کے طریقے اور ذرائع  وضع کئے جاسکیں ۔

          یہ کانفرنس  آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل )  میں ایڈجوٹینٹ  جنرل لیفٹیننٹ جنرل ارون دتہ اور ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (آرمی ) لیفٹیننٹ جنرل آر ایس گریوال  کی سرپرستی میں منعقدہوئی تھی۔اس کانفرنس کا انعقاد سالانہ بنیاد پر سال 2006سے ہوتا ہے ،جس کا مقصد نرسنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے،جس کا مریضوں کی جامع دیکھ بھال براہ راست یا بالواسطہ اثر پڑسکتا ہے ۔

          ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ملٹری نرسنگ سروس میجر جنرل جوائس گلیڈیز روچ ، تما م کمانڈو ز  کے  بریگیڈئیرس اور دیگر سینئر فوجی افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More