16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی) انڈیا انڈیکس اور ڈیش بورڈ 20-2019کا آغاز کرے گا

Urdu News

نئی دہلی؍ نیتی آیوگ پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی)انڈیاانڈیکس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کرے گا، جو نئی دلی میں نیتی آیوگ میں 30؍دسمبر 2019 کو 2030 کے ایس ڈی جی نشانوں کے نفاذ کی سمت ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کی گئی پیش رفت کو ظاہر کرے گا۔

ایس ڈی  جی انڈیا انڈیکس اور ڈیش بورڈ 20-2019اعداد وشماراورپروگرام کے نفاذ کی وزارت، ہندوستان میں اقوام متحدہ اور  گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے تیار کیاگیا ہے۔ نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیوکمار اس کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے ممبران ڈاکٹر رمیش چند، ڈاکٹر وی کے پول اور  ڈاکٹر وی کےسارسوت، سی ای او امیتابھ کانت، یو این ریزیڈینٹ کوآرڈینیٹر ریناٹا لوک-ڈیسالین،  اعداد و شمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے سکریٹری انڈین  اسٹیٹیشئن کے چیف پروین سریواستو اور نیتی آیوگ کے وزیر سینکت سمدربھی موجودتھے۔

نیتی آیوگ کے پاس قومی اور ذیلی قومی سطح پرملک میں پائیدارترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جیز) کی نگرانی کا اختیار حاصل ہے۔ ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس، جس کا پہلا ایڈیشن دسمبر 2018میں لانچ کیا گیا تھا، ایسا پہلا وسیلہ تھا، جو کسی ایک بڑے ملک میں تیار کیاگیاتھاتاکہ ذیلی قومی سطح پر ایس ڈی جیز کی حصولیابی کی سمت پیش رفت کی نگرانی کی جا سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More