26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ربیع کی فصل کی بیجائی کے رقبے میں 35.9 لاکھ ہیکٹیئر کا اضافہ

Urdu News

نئی دلی،  ریاستوں سے موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹس کے مطابق 27 دسمبر 2019 تک ربیع کی فصل کے تحت بیجائی کیاگیا مکمل رقبہ 571.84 لاکھ ہیکٹیئر کے بقدر ہے، جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران یہ رقبہ 536.35 لاکھ ہیکٹیئر کے بقدر تھا۔ ربیع کی فصل اگانے والی تقریباً تمام ریاستوں میں مٹی میں مضمر نمی میں اضافہ کے ساتھ بیجائی کا عمل ترقی سے ہمکنار ہورہا ہے۔

گیہوں کی بیجائی 297.02 لاکھ ہیکیٹئر، چاول کی کاشت 13.90 لاکھ ہیکٹیئر، دالوں کی کاشت 140.13 لاکھ ہیکٹیئر، موٹے اناج کی کاشت 46.66 لاکھ ہیکٹیئر رقبے پر کی گئی ہے اور تلہنوں کے لئے 74.12 لاکھ ہیکٹیئر کے بقدر رقبے پر بوائی کی گئی ہے۔

اب تک جس قدر رقبے پر بیجائی کی گئی ہے اور گزشتہ برس کے دوران جس قدر رقبے پر بیجائی عمل میں آئی تھی اس کا گوشوارہ درج ذیل ہے۔

(رقبہ لاکھ ہیکٹیئر میں)

فصلیں

20-2019 میں بیجائی کیاگیا رقبہ

19-2018 میں جس قدر رقبے پر بیجائی عمل میں آئی تھی

گیہوں

297.02

270.75

چاول

13.90

11.93

دالیں

140.13

136.83

موٹے اناج

46.66

42.12

تلہن

74.12

74.72

مجموعی فصلیں

571.84

536.35

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More