نئیدہلی یکم جنوری 2020۔صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووندنے سال نو 2020 کے موقع پر، اہل وطن شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر میں تمام اہل وطن ہندوستانیوں اورعالمی برادری کو اپنی جانب سے مباکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔
سال نو کی صبح اور نئی دہائی کا آغاز وہ موقع ہے، جب ہم اپنے آپ کو ایسے معاشرے کی تعمیر کے لئے وقف کریں، جو پُرامن ، سب کا خیال رکھنے والا اور انسانی ہمدردی کا حامل معاشرہ ہو ۔یہ ا س لحاظ سے بھی اہم موقع ہے کہ ہم ایک مضبوط اورزیادہ خوشحال بھارت کی تعمیر کے لئے بھی اپنی عہد بندگی کو ازسرنو دوہرائیں ۔
خدا کرے کہ سال نو آپ سب کی زندگیوں میں مسرت اورخوشحالی لے کر آئے ۔