نئیدہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی کی، امتحان کے دباؤ کو ختم کرنے سے متعلق ، پورے ملک اور بیرون ملک کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کے پروگرام ’ پریکشا پے چرچا -2020‘ کی تاریخ دوبارہ مقرر کی گئی ہے۔ اب یہ تاریخ 20 جنوری 2020 ہے اور یہ پروگرام صبح گیارہ بجے سے نشر کیا جائے گا۔اس پروگرام کی تاریخ پہلے 16 جنوری 2020 تھی لیکن اسے پورے ملک میں پونگل ، مکرسنکرانتی ، لوہڑی ، اونم اور دوسرے تہواروں کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا ہے ۔
طلبا ،اساتذہ او ر والدین میں نہ صرف منفرد انداز کے اس پروگرام کو سننے کا تجسس ہے بلکہ ان لوگوں کو وزیر اعظم سے ایسی قابل قدر ترکیبیں جاننے کا بھی اشتیاق ہے ،جن سے طلبا ایک پُرسکون ماحول میں امتحان کی تیاری کرسکیں اور یہ امتحان دے سکیں اور وہ کسی طرح کے ذہنی دباؤ کاشکار نہ ہوں نیز ان ترکیبوں سے طویل مدت میں بہتر نتائج حاصل ہوں ۔
انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے MyGovکےساتھ مل کر پریکشا پے چرچا -2020 میں اسکول طلبا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کے پروگرام کے تیسرے ایڈیشن کے لئے نویں سے بارہویں کلاس کے طلبا کے لئے مختصر مضمون نگاری کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔اس مقابلے کے لئے اندراج 2دسمبر 2019 سے 23 دسمبر 2019 تک آن لائن مدعو کئے گئے ہیں۔ یہ اندراج www.mygov.in پر کرائے جاسکتے ہیں،جیسا کہ پچھلے برسوں میں طلبا کو ان مقابلوں کے لئے اپنے سوالات آن لائن بھیجنے کے لئے مدعو کئے گئے تھے۔ جن طلبا کے اندراج ان کی آن لائن سرگرمی کی بنیاد پر بہترین قراردئے جائیں گے ، انہیں دلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔
اسکول اور کالج کے طلبا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کے اس پروگرام ’ پریکشا پے چرچا کے‘ پہلے ایڈیشن کا انعقاد نئی دلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں 16 فروری 2018 کو کیا گیا تھا۔اسکول اور کالج کے طلبا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کے پروگرام ’ پریکشا پے چرچا‘ کے
دوسرے ایڈیشن کا انعقاد نئی دلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں ہی 29 جنوری 2019 کو کیا گیا تھا۔
اسکول او ر طلبا کےساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کے پروگرام پریکشا پے چرچا -2020 کے بارے میں تجویز رکھی گئی تھی کہ اسے نئی دلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم 16 جنوری 2020 کو منعقد کیا جائے۔لیکن جنوبی ریاستوں میں پونگل یا مکرسنکرانتی کے تہواروں کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس پروگرام کا انعقاد دلی میں 20 جنوری 2020 کو کیا جائے ۔