16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کل بنگلور میں یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز میں 107 ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی بروز جمعہ 3 جنوری 2020 کو  یونیورسٹی آف ایگلریکلچر سائنسز، جی کے وی کے، بنگلور میں 107 ویں انڈین  سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم حاضرین سے خطاب کریں گے اور آئی اسٹیم پورٹل کا آغاز بھی کریں گے۔کرناٹک کے وزیراعلی جناب بی ایس یدی یورپا  اور مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن  سمیت دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

اس سال انڈین سائنس کانگریس (آئی ایس سی) کا موضوع ‘‘سائنس اور ٹکنالوجی: دیہی ترقی’’ ہے۔اس تقریب میں نوبل انعام یافتہ افراد، سائنس دانوں ، دانشوروں ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، محققین، طلبا اور مختلف اداروں کے وفود سمیت 15 ہزار سے زیادہ شرکا کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔ اس تقریب کے بارے میں پوری تفصیل موبائل ایپ  ‘آئی ایس سی ۔2020 یو اے ایس بی ’(ISC 2020 UASB) پر  حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.indiansciencecongress&hl=en_IN.

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More