17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی بحریہ اب جدید ترین ایندھن ایچ ایف ایچ ایس ڈی-آئی این512کا استعمال کرے گی

Urdu News

نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کے لئے ایک کلیدی شعبہ ایندھن کی کوالٹی اور معیارات پر نظر ثانی کرنا رہا ہے، تاکہ نئے ٹیکنالوجی  آلات کی شمولیت کے ساتھ رفتار کو قائم رکھا جاسکے اور معاصر کاربن  اخراج کے معیارات کو پورا کیاجاسکے۔پیٹرولیم کی صنعت میں ٹیکنالوجی کے اختراع اور نئی تکنیک کے سبب بہترین معیار کے ایندھن کا استعمال اب ضروری ہوگیا ہے، لہٰذا ڈیزل کے لئے تکنیکی سطح پر مسلسل ترقی کلیدی توجہ مرکوز کرنے والا شعبہ ہے۔

ملک کی پیٹرولیم صنعت میں موجود آسان ٹیکنالوجی اور ریفائنگ کی بہترین ٹیکنالوجی کے سبب ہندوستانی بحریہ آئی او سی ایل کمپنی کے اشتراک و تعاون سے ایک وسیع اور تفصیلی  مطالعہ کے علاوہ موجودہ بین الاقوامی ضابطوں (آئی ایس او، ایم اے آر پی او ایل، این اے ٹی او وغیرہ)کا تقابلی تجزیہ کیا۔نتیجے کے طورپر کلیدی پیمانوں، روغنی رقیق مادے کی تعداد، سلفر مواد ، گاد کے مواد، آکسیڈیشن توازن اور کولڈ فلٹر پگنگ پوائنٹ(سی ایف پی پی)سمیت 22تجرباتی پیمانوں پر مشتمل ایک ترمیم شدہ تکنیکی خصوصیات سامنے آئے۔اس نئی خصوصیات سے نہ صرف بہترین معیار کے ایندھن کو یقینی بنایا جاسکے گا، بلکہ اس سے کاربن اخراج میں بھی کمی آئے گی۔

ریفائنری اکائیوں کو جدید تر بنانے کے بعد آئی او سی ایل کمپنی نے ہندوستانی بحریہ کے پلیٹ فارم کے لئے اس پروڈکٹ کی محدود سپلائی کی شروعات کی، جس کو بہترین مشینری سے کارکردگی کو چیک کیاگیا اور اس پروڈکٹ کو قبول کرنے سے متعلق ٹرائلزکئے گئے۔اس دوران ایندھن کے معیار میں غیر معمولی بہتری کا مشاہدہ کیاگیا۔ مثبت نتائج کو دیکھتے ہوئے اس نئے ایندھن کے استعمال کا فیصلہ ہندوستانی بحریہ کے تمام شعبوں کے لئے کیا گیا۔ 13 جنوری 2020 ءکو ترمیم شدہ تکنیکی خصوصیات کے حامل نئے ایندھن (ہائی فلیش  ہائی اسپیڈ ڈیزل)ایچ ایف ایچ ایس ڈی-آئی این512 کو جاری کیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی ملک اب بحری بیڑے کی مشقوں کے دوران غیر ملکی بحریہ کے ساتھ بین آپریشن کو یقینی بنانے اور دو طرفہ ؍کثیر ملکی لوجسٹکس امداد کے معاہدوں بشمول ایل ای ایم او اے(لوجسٹکس ایکسچینج میمورنڈم آف ایگریمنٹ)کے تحت تمام غیر ملکی بحریہ کو بہتر معیار کا ایندھن فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔

نئے ایندھن کو کامیابی کے ساتھ متعارف کرانا ایک تاریخ ساز موقع ہے۔اس سے ایک عالمی معیار کا پروڈکٹ پیدا کرنے کے لئے ملک کے اندر موجود بے پناہ صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔ اس سے ملک میں  آئی او سی ایل کے دیگر صارفین مثلاً ہندوستانی ساحلی محافظ دستہ(آئی سی جی)اور دیگر تجارتی مرین کو بھی آنے والے برسوں میں فائدہ پہنچے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More