18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں وکشمیر میں بلاک ترقیاتی کونسل کے انتخابات کااہتمام ایک تاریخی قدم: انوراگ ٹھاکر

Urdu News

نئی  دہلی۔ خزانہ اور کمپنی اُمور کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج کہا کہ جموں وکشمیر نے تاریخی غلطیوں کی وجہ سے زبردست خسارہ اٹھایا ہے اور اس نے اس خطے کی سیاسی ، سماجی اور اقتصادی ترقی کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جموں  میں نگروتا کے مقام پر مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ افتتاح جموں وکشمیر اور اس کے عوام کی  مجموعی ترقی کیلئے  اپنی پالیسیوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کیلئے عوام تک پہنچنے کے  مرکزی حکومت کے  پروگرام کے  دوسرے دن کیا۔

ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بی ڈی سی انتخابات ایک تاریخی قدم تھے جس سے  مقامی خودحکمرانی ایک فیصلہ کن اتھارٹی  کا حصہ بن گئی جس سے وہ پچھلے 72 برس سے محروم  تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جمہوریت کا ایک اٹوٹ حصہ بننے کیلئے  حقیقی سطح پرشامل ہونا چاہتی ہے جس سے عوام سماجی طور پر  ، اقتصادی طور پر اور سیاسی طور پر بااختیار بن سکے۔ انہوں نے بلاک ترقیاتی کونسل کے ارکان پر بھی  زور دیا  کہ وہ حقیقی سطح پر مرکزی کی طرف سے اسپانسر کی گئی بنیادی اسکیموں پر عملدرآمد کریں جس سے وہ کئی دہائیوں سے محروم ہیں۔

حکومت  ہند کی اسکیموں اور پروگراموں پر عمل درآمد کے سلسلے میں جناب ٹھاکر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مرکز کے زیر  انتظام علاقے میں آیوشمان بھارت اسکیم، پردھان منتری آواس یوجنا(پی ایم اے وائی) ، اُجّولا یوجنا اور سوچھ بھارت یوجنا میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔  وزیر موصوف نے سوچھ بھارت مشن اور سوبھاگیہ یوجنا کے تحت  نشانہ حاصل کرنے پر جموں وکشمیر انتظامیہ کے رول کو سراہا۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ  بھارت کے وزیراعظم نے جموں وکشمیر کے  مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ترقی کے معنوں میں سرفہرست رکھا ہے۔  مرکز کی طرف سے اسپانسر کی گئی اسکیموں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر کا مرکز کے زیرانتظام علاقہ آیوشمان بھارت اسکیم پر عمل درآمد میں سرفہرست ہے۔  پی ایم اے وائی کے تحت  18534 مکانات تعمیر کیے جاچکے ہیں ۔ سوچھ بھارت کے تحت  2.5 لاکھ بیت الخلاء تعمیر کیے جاچکے ہیں اور جموں وکشمیر میں اُجّولا اپنے 100 فیصد کے نشانے کو پہنچ گئی ہے۔  انہوں نے متعلقہ حکام سے زور دیکر کہا کہ وہ حقیقی سطح پر آبادی کے فائدے کیلئے، مرکز کی طرف سے اسپانسر کی جانے والی ان اسکیموں پر عمل درآمد میں تیزی لائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا  کہ پی ایم جن دھن یوجنا ، ایم جی نریگا ، پی ایم گرام سڑک یوجنا ، پی ایم آواس یوجنا ، نیشنل ہیلتھ مشن ، لاڈلی بیٹی ، معمر افراد کی پنشن اور دیگر اسکیموں جیسی  حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں  زیادہ سے زیادہ بیداری لائیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ڈی بی ٹی بھارت کی ترقی اور بہبود میں بڑے پیمانے پر کایا پلٹ کردینے والا ایک پروگرام ہے اور اس سے  بھارت کے شہریوں کے فائدوں اور بہبود کے طریقے میں تبدیلی آئی ہے اور اس سے زبردست شفافیت کی یقین دہانی ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر میں کھیل کود کی  صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں کھیل کود سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو جدید شکل دی جائے گی کیوں کہ یہاں نوجوانوں میں زبردست صلاحیتیں موجود ہیں اور یہ صلاحیتیں سہولتوں کمی کے سبب ماضی میں اپنے خوابوں کو پورا نہ کرسکیں۔ وزیر موصوف نے جموں وکشمیر کے  مرکز کے زیر انتظام علاقے کے عوام پر اس بات کیلئے بھی زور دیا کہ وہ اپنے ماضی کو بھول جائیں ۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ وہ ایک نئے بھارت کی تعمیر کی کوششوں پر توجہ مرکوز کریں۔

اس سے پہلے  وزیر موصوف نے  اپنے دورے میں پی ایچ سی نگروتا  کے لئے ایک مستقل  ایمبولینس  وقف کی اور تین مہینے کے لئے  آزمائشی سطح پر ایک موبائل وین صحت خدمات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تاکہ عوام کی سہولت کیلئے بنیادی حفظان صحت  ان کے  گھر تک پہنچ سکے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More