30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم راشٹریہ بال پرسکار 2020 کے فاتحین کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 24 جنوری 2020 کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار 2020 جیتنےوالے 49 بچوں کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال  کریں گے۔

 یہ 49ایوارڈ یافتگان ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے ہیں جن میں جموں و کشمیر ، منی پور اور اروناچل پردیش کے ایک ایک بچے شامل ہیں۔

ان بچوں نے یہ ایوارڈ فن و ثقافت ، اختراعات ،درسی ، سماجی خدمت ، کھیل کود اور بہادری کے شعبوں میں حاصل کئے ہیں۔

حکومت ہند بچوں کو قوم کی تعمیل کے سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک تصور کرتی ہے۔

ان کی امیدوں اور امنگوں کا اعتراف کیا جاتا ہے اور ان کی حصولیابیوں کے بدلے میں انہیں نوازا جاتا ہے۔

اگر چہ  ہر بچہ انتہائی قیمتی ہے اور اس کی حصولیابیوں کی ستائش بھی کی جانی چاہئے تاہم  کچھ ایسے بچے بھی ہیں جن کی حصولیابیاں دوسرے بہت سے افراد کے لئے تحریک کا کام کرتی ہیں۔

اس مقصد کے حصول کےلئے حکومت ہر سال یہ ایوارڈ دیتی ہے تاکہ مختلف شعبوں میں ہمارے بچوں کی غیر معمولی حصولیابیوں کا اعتراف کیا جا سکے۔

ہر وہ بچہ جس نے اختراعات ، تعلیمی حصولیابیوں ، سماجی خدمت ، فن و ثقافت ، کھیل کود اور بہادری کے شعبے میں کسی غیر معمولی  کارکردگی کا اظہار کیا ہو وہ اس ایوارڈ کے لئے درخواست دے سکتا ہے۔ اسی طرح سے  کوئی بھی شخص جو  کسی بچے کی ممتاز کارکردگی سے واقف ہو وہ اس ایوارڈ کے لئے اس بچے کے نام کی سفارش کر سکتا ہے۔  ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی ہر درخواست پر محتاط انداز میں غور و فکر کرنے کے بعد فاتحین کے ناموں کا انتخاب کرتی ہے۔

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کل یعنی 22 جنوری 2020 کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار  پیش کئے۔

قبائلی فنکاروں ، این سی سی کیڈٹوں ، این ایس ایس رضا کاروں اور تمثیلی فنکاروں کے ساتھ گھر پر

وزیراعظم 1730 سے زیادہ قبائلی فنکاروں ، این سی سی کیڈٹوں ، رضا کاروں  اور تمثیلی فنکاروں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کریں گے  جو 24 جنوری 2020 کو یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ایٹ ہوم یوم جمہوریہ پریڈ میں شرکت کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More