16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تجارت کرنے کی آسانی کی درجہ بندی میں ہندوستان کے مقام کواوپر اٹھانے میں سی بی آئی سی کا ایک بڑا رول ہے: انوراگ ٹھاکر

Urdu News

نئی دہلی، خزانہ اور کارپوریٹ امور کی  وزیرمملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ(سی بی آئی سی ) کی پیہم کوششوں کے سبب ہندوستان کا مقام تجارت کرنے کی آسانی کی درجہ بندی میں مزید بہتر  ہوگا۔آج یہاں انویسٹیچر تقریب  اور کسٹمز کے  بین الاقوامی  دن  کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ تجارت کرنے کی آسانی کرنے کی درجہ بندی میں ہندوستان کا مقام  شفاف   ، جوابدہ اور منطقی ہونے کے سبب بہتر ہوا ہے۔تجارت کرنے کی آسانی کی درجہ بندی میں ہندوستان کے مقام میں اضافے کی وجہ سی بی آئی سی کے افسران  کی کوششیں ہیں۔ تجارت کرنے کی آسانی کی درجہ بندی  کے کلیدی  پیمانوں میں  سے ایک  سرحد پار کی  تجارت ہے او یہ سہرا سی بی آئی سی کی کوششوں کو جاتا ہے کہ اس کلیدی پیمانے نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/IMG_01277J4A.JPG

تیزی کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کے لئے ٹیکنالوجی تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکنالوجی، استعداد، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنا کرکے ایک اہم رول ادا کرتی ہیں۔جناب ٹھاکر دنیا بھر میں ماحولی نظام کو تبدیل کرنے کے لئے کسٹمز حکام کو سراہا۔کسٹمز کے حکام اچھی کارکردگی کررہے ہیں۔ کیونکہ وہ بالخصوص ہندوستان جیسے بڑے اور متنوع ملک  میں ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کسٹمز کے بین الاقوامی ادارے کے سال 2020 کا مرکزی خیال خود بدلتی فطرت اور کسٹمز کے رول کو آج اجا گر کرتا ہے۔26 جنوری کو ہرسال منائے جانے والے کسٹمز کے بین الاقوامی دن کا مرکزی خیال ‘‘عوام ، خوشحالی اور کرہ ارض کے لئے  پائیداری کو فروغ دینے والے کسٹمز’’ کے نعرے کے ساتھ ایک پائیدار مستقبل جہاں سماجی، اقتصادی، صحت اور ماحولیاتی ضرورتیں ہماری کارروائیوں میں سرفہرست ہے، کہ تئیں کسٹمز کے تعاون پر مبنی ہے۔

جناب ٹھاکر نے انویسٹیچر تقریب اور کسٹمز بین الاقوامی دن کے موقع پر ان کی  گراں قدر خدمات کے لئے سی بی آئی سی کے افسروں اور عملے کو ایوارڈز دیئے۔ تعریف کے سرٹیفکیٹس کے صدر ایوارڈ اور کسٹمز کے عالمی ادارے( ڈبلیو سی او) کے سرٹیفکیٹس آف میرٹ ایوارڈ بھی سی بی آئی سی کے ممتاز افسروں کو پیش کئے گئے۔

اس موقع پر ریونیو کے سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے بھی تجارت و کاروبار کی سہولت میں اضافہ کرنے اور شرکت کرنے والے سرکاری ایجنسیوں سمیت دیگر شراکتداروں کے رول کے بارے میں گفتگو کی۔ ریونیوکے سکریٹری نے تجارت کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔

سی بی آئی سی کے چیئرمین ڈاکٹر جان جوزف نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے  ہندوستان کے ذریعہ توثیق شدہ ڈبلیو ٹی او کے تجارتی سہولتی معاہدے کے نفاذ کے لئے ایکشن پلان کے ساتھ تجارت کی سہولت میں اضافہ کرنے کے لئے کسٹمز کے ذریعہ کئے گئے حالیہ اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کسٹمز کے افسران کی بے لوث خدمت اور بہترین کام کے لئے تعریف کی۔ بالخصوص ماحولیاتی اعتبار سے حساس اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے شعبے میں ان کے کام کو سراہا۔ سی بی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ سی بی آئی سی کے  افسران روکاوٹیں سے پاک  تجارت   کے تئیں  اور  تجارت  کرنے کی آسانی کی درجہ بندی میں ہندوستان کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لئے پوری طرح عہد بستہ ہیں۔

اس موقع پر کسٹمز  کے دہلی زون کے میونسپل چیف کمشنر جناب او پی  دادیجز شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

درج ذیل افسران کو صدارتی توصیفی ایوارڈز دیئے گئے:

A: زندگی کو خطرے میں ڈال کر نہایت غیر معمولی خدمات انجام دیئے گئے۔

  1.  جناب آفاق احمد گری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو( ڈی آر آئی) علاقائی یونٹ، جموں
  2. جناب لال تھن لیانہ، سینئر انٹلی جینس آفیسر، ڈی آر آئی علاقائی یونٹ، ایزوال
  3.  جناب رنجیت سنگھ، سینئر انٹلی جنس آفیسر، ڈی آر آئی علاقائی یونٹ، جموں

B: خصوصی ممتاز خدمات کا ریکارڈ:

 1 ۔ جناب بانکے بہاری اگروال، پرنسپل چیف کمشنر، سینٹرل گوڈس اینڈ سروسیز ٹیکس اینڈ سینٹرل ایکسائز( سی جی  ایس ٹی اینڈ سی  ای  ایکس) اور کسٹمز زون، حیدرآباد

2 ۔ جناب پرمود کمار سنگھ، پرنسپل کمشنر، سی جی ایس ٹی اینڈ سی  ای ایکس زون، جے پور

3 ۔ جناب  آشیش ورما، میونسپل  ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈی آر آئی علاقائی یونٹ ،  احمد آباد

4 ۔ جناب ومل کمار شری واستو، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، ان ڈائریکٹ  ٹیکسز اینڈ نارکوٹکس(این اے سی آئی این)، فریدآباد

5 ۔ جناب سبھاش اگروال، کمشنر آف کسٹمز، ممبئی۔ II کسٹمز زون، ممبئی

6 ۔ ڈاکٹر ستیش ایس دھاولے، ایڈیشنل ڈائریکٹر، رسک مینجمنٹ سینٹر اور کسٹمز، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اینلائٹکس اینڈ  رسک مینجمنٹ، ممبئی۔

7 ۔ جناب راجندر کمار مشرا، ایڈیشنل کمشنر، سی جی  ایس ٹی اینڈ سی ای ایکس زون، رانچی

8  ۔ جناب ہردیپ بترا، ایڈیشنل کمشنر، ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن سیل، سی بی آئی سی، نئی دہلی۔

9  ۔ شری سچن جین  ، ایڈیشنل کمشنر ، سی جی ایس ٹی اینڈ سی ای ایکس زون ، نئی دلّی ۔

10 ۔ شری راہل رمیش ننگارو ، فرسٹ سکریٹری ، ہائی کمشنر  آف انڈیا  ، لندن ۔

11 ۔ شری پرمود کمار ، ایڈیشنل کمشنر ، ٹیکس ریسرچ یونٹ ، سی بی آئی سی ، نئی دلّی ۔

12 ۔ مسز  سچیتا سرجیش ، ایڈیشنل ڈائرکٹر  ، ڈی آر آئی ہیڈ کوارٹرس ، نئی دلّی ۔

13 ۔ شری گوری شنکر  سنہا ، ڈائریکٹر  ، گڈس اینڈ سروسز  ٹیکس کونسل ، نئی دلّی  ۔

14 ۔  شری ستیش   پانڈو رنگا راؤ  پٹاّ پو  ، ڈپٹی ڈائریکٹر  ، ڈی آر آئی  زونل یونٹ ، ممبئی ۔

15 ۔ شری راجیو  کمار اروڑہ  ، اسسٹنٹ  کمشنر ، ڈائرکٹوریٹ  جنرل آف ٹیکس پیئر سروسز ، نئی دلّی ۔

16 ۔ شری اشوک کمار  گوتم ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر  ، ڈائریکٹوریٹ جنرل  آف ہیومین ریسورس  ڈیولپمنٹ  ( ڈی جی ایچ آر ڈی ) ، نئی دلّی ۔

17 ۔ شری ایس  کلیان ایر ، اسسٹنٹ  کمشنر ، ڈائریکٹوریٹ   جنرل آف سسٹم اینڈ ڈاٹا  مینجمنٹ  ، چنئی ۔

18 ۔ شری کرشنا  مچاری  سری نواسن ، اسسٹنٹ  کمشنر ، سی جی ایس ٹی اینڈ سی ای ایش زون ، چنئی ۔

19 ۔ شری جتیندر کمار شرما  ، سپرنٹنڈنٹ ، ڈائریکٹوریٹ آف لوجسٹکس  ، نئی دلّی ۔

20 ۔ شری وجے سی بیلاری  ، سپرنڈنٹ ، سی جی ایس ٹی اینڈ سی ایکس زون  ، بنگلورو ۔

21 ۔ شری ہریش جی پریچا ، سپرنٹنڈٹ ،  سی جی ایس ٹی اینڈ سی ای ایکس  زون ، ممبئی ۔

22 ۔ شری راکیش بھارگو ، سینئر   انٹیلی جنس  آفیسر ، ڈائریکٹوریٹ  جنرل آف گڈس  اینڈ سروسز  ٹیکس  انٹلی جنس  ( ڈی جی جی آئی ) زونل  یونٹ ، لدھیانہ ۔

23 ۔ شری رام نواس ، سینئر انٹلی جنس آفیسر ، ڈی جی جی آئی زونل یونٹ ، چنڈی گڑھ ۔

24 ۔ شری آر  سری  وتسن  ، سپرنٹنڈٹ   ، این اے سی آئی این ، چنئی ۔

25 ۔ شری ونود وی پشاروڈی ، سینئر انٹیلی جنس آفیسر ، ڈی آر آئی زونل یونٹ ، ممبئی ۔

26 ۔  شری کرشن کانت  گپتا ، سپرنٹنڈنٹ ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹیکس پیئر سروسز ( ڈی جی ٹی ایس  ) زونل یونٹ ، احمد آباد ۔

27 ۔ شری ششی دھرن ، سینئر انٹیلی جنس آفیسر ، ڈی آر آئی زونل یونٹ ، کوچن ۔

28 ۔ شری سروستی   رامیشورا  بابا ، سینئر انٹیلی جنس آفیسر  ، ڈی جی جی آئی زونل  یونٹ ، پونے ۔

29 ۔ شری دلیپ سنگھ بسین  ، سینئر  انٹیلی جنس آفیسر ، ڈی جی جی زونل یونٹ ، ممبئی ۔

30  ۔ شری سومت داس ، سینئر انٹیلی جنس آفیسر  ، ڈی آر آئی زونل  یونٹ ، کولکاتہ ۔

31 ۔ شری کے امودھا گنیش  ، سینئر انٹیلی جنس آفیسر ، ڈی آر آئی  زونل یونٹ ، چنئی ۔

32 ۔ شری اے شنموگ راج  ، سینئر انٹیلی جنس آفیسر ، ڈی آر آئی ریجنل  یونٹ  ، کوئمبٹور ۔

33 ۔ شری وجے پرکاش ورما  ، سینئر انٹیلی جنس  آفیسر ، ڈی جی جی آئی زونل یونٹ ، جے پور ۔

34 ۔ شری سنجیو کمار بھلا  ، انٹیلی جنس آفیسر  ، ڈی  آر آئی  ہیڈ کوارٹر ، نئی دلّی ۔

35 ۔ شری روہت  اسار  ، انٹیلی جنس آفیسر ، ڈی جی جی آئی ، نئی دلّی ۔

36 ۔ مسز ہیم  لتا ، سینئر پرائیویٹ سکریٹری  ، ڈی آر آئی ہیڈ کوارٹر  ، نئی دلّی ۔

37 ۔ مسز نیرجا شرما  ، سینئر  پرائیویٹ  سکریٹری ،   ڈی جی جی آئی ہیڈ کوارٹر ، نئی دلّی ۔

38 ۔ مسز نیتا  چراغ  شاہ  ، سینئر پرائیویٹ  سکریٹری   ، ڈی آر آئی زونل  یونٹ ، احمد آباد ۔

39 ۔ مسز رادھا  وجے کمار ، ایڈمنسٹریٹیو  آفیسر  ، ڈی آر آئی زونل یونٹ ، چنئی ۔

40 ۔ شری ونود جوشی ، ٹیکس  اسسٹنٹ  ، ٹیکس ریسرچ  یونٹ ، سی بی آئی سی ، نئی دلّی ۔

41 ۔  شری ایس ناگیشورن ، ڈرائیور اسپیشل   گریڈ ، ڈی جی جی آئی ہیڈ کوارٹر  ، نئی دلّی ۔

42 ۔ شری جسپال  چوہان ،  ڈرائیور  گریڈ  – I ، ڈی آر آئی  ہیڈ کوارٹرس ، نئی دلّی ۔

43 ۔ شری ایم شانتا ویرپاّ ، ہیڈ  ہولدار  ، ڈی جی جی آئی زونل یونٹ ، بنگلورو ۔

سی : ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن  ( ڈبلیو سی او )  سرٹفکیٹ آف میرٹ

سی بی آئی سی کے افسران  :

1 ۔ جناب رنجن چودھری ، کمشنر ، چنئی  – I ، چنئی ۔

2 ۔ جناب آر کے مشرا ،  کمشنر ، جے این سی ایچ ، ممبئی زون – II ، ممبئی ۔

3 ۔ جناب منیش کمار  ، جوائنٹ کمشنر  ، ڈائریکٹوریٹ آف انٹر نیشنل کسٹمز ، نئی دلّی ۔

4 ۔  جناب انیش پی راجن ،  جوائنٹ کمشنر  ، کسٹمز ، پریوینٹیو  ، کوچی ۔

5 ۔ ڈاکٹر سبھاش یادو ، جوائنٹ ڈائرکٹر ، آر ایم سی سی ، ممبئی ۔

6 ۔ جناب پروین کمار بالی ،  ڈپٹی کمشنر ، ٹی آر یو ، سی بی آئی سی ، نئی دلّی ۔

7 ۔   جناب شِتِج جین   ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، ڈی جی سسٹم ، نئی دلّی ۔

8 ۔ ڈاکٹر سواتی بھان والا ، ڈپٹی ڈائرکٹر  ، او ایس ڈی ( لینڈ کسٹمز )  ، سی بی آئی سی ، نئی دلّی ۔

9  ۔ ڈاکٹر انیس چیرکناّتھ  ، ڈپٹی ڈائریکٹر ، ڈائریکٹوریٹ آف لوجسٹکس ، سی بی آئی سی ، نئی دلّی ۔

10 ۔ محترمہ انشیتا پانڈو ، ڈپٹی کمشنر ، اے سی سی ایکسپورٹ ، نئی دلّی ۔

11 ۔ جناب بابو لال مینا ، ڈپٹی کمشنر  ، سنگل وِنڈو ، سی بی آئی سی ، نئی دلّی ۔

12 ۔ جناب گیانندر سکسینا ، کیمیکل ایگزامنر ، گریڈ – II ، کسٹمز    ، لیباریٹری ، ممبئی ۔

13 ۔ ببیکا نند پانڈے ، سپرنٹنڈنٹ  ،  ڈبلیو سی او  سیل ، سی بی آئی سی ، نئی دلّی ۔

14 ۔ جناب مکیش بہاری پاٹھک ، سپرنٹنڈنٹ  ، کسٹمز  ( پریوینٹیو ) ، جودھپور ۔

15 ۔ جناب آرگیہ  بھٹا چاریہ  ، سینئر انٹیلی جنس آفیسر ، ڈی آر آئی ، کے زیڈ یو ، کولکاتہ  ۔

16 ۔ دیو آنند  پی دھوا ، سپرنٹنڈنٹ  ، کسٹمز  ( پریوینٹیو ) ، جام نگر ۔

17 ۔ جناب اوپندر کمار وششٹھا ،  انسپکٹر ( ایگزامنر )  ، ڈی جی ایچ آر ڈی ، نئی دلّی  ۔

دیگر سرکاری ایجنسیوں کے افسران  :

1 ۔ جناب ایس بی سنگھ  ، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ، نیشنل انفارمیٹکس سنٹر ،  نئی دلّی ۔

2 ۔   جناب نوین کمار  ودیارتھی  ، انڈین اسٹیٹسٹکل  سروس ، ڈائرکٹر ،  ٹی آر یو ، سی بی آئی سی ، نئی دلّی ۔

پرائیویٹ سیکٹر کے   ایوارڈ یافتگان :

1 ۔ جناب پی ایس اَتری ،  پی ایس اَتری  اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ ، کسٹمز بروکر ، نئی دلّی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More