17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھماکہ خیز مادے کا پتہ لگانے والےنئے آلے کی، جسے ڈی آر ڈی او اور آئی آئی ایس بنگلور نے تیار کیا ہے، پنے میں نقاب کشائی کی گئی

Urdu News

جو دھماکہ خیز مادے کا پتہ لگانے والا ایک نیا آلہ ہے، پنے میں آج ، دھماکہ خیز مادے کا پتہ لگانے سے متعلق قومی ورک شاپ (این ڈبلیو ای ڈی-2020) میں اس کی نقاب کشائی کی گئی۔آر اے آئی ڈی ای آر – ایکس میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ کچھ دور سے دھماکہ خیز مادے کا پتہ لگا لیتا ہے۔ اس نظام میں ایک ڈیٹا لائبریری بنائی جاسکتی ہے، تاکہ بہت سے دھماکہ خیز مادوں کو ان کی اصلی شکل میں یا ملاوٹی شکل میں پتہ لگایا جاسکے۔ بڑے پیمانے پر چھپایے  گیے دھماکہ خیز مادے کابھی اس آلے کے ذریعے  پتہ لگایا جاسکتا ہے۔  آر اے آئی ڈی ای آر – ایکس کو ہائی انرجی میٹیرئلز ریسرچ لیباریٹری (ایچ ای ایم آر ایل) پنے اور بنگلور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس نے مل کر تیار کیا ہے۔

این ڈبلیو ای ڈی 2020 کا افتتاح دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے  سکریٹری ، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کیا۔ دو روزہ ورک شاپ کا انعقاد ایچ ای ایم آر ایل پنے نے اپنی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر کیا تھا۔ ایچ ای ایم آر ایل پنے ، ڈی آر ڈی او کی ایک پریمئر لائبریری ہے۔ یہ لیباریٹری ماضی قریب میں سائنس دانوں، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں کے مابین ٹیکنالوجی کی جدیدکاری سے متعلق معلومات ایک دوسرے  کو بہم پہنچانے کے لیےایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اس ورک شاپ سےدھماکہ خیز مادوں کا پتہ لگانے والے آلات کی مزید تیاری میں مدد ملے گی اور دھماکہ خیز مادوں کا پتہ لگانے کے میدان میں حالیہ ترقی اور جدید کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔

ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے اپنی تقریر میں زور دے کر کہا کہ دھماکہ خیز مادوں کا پتہ لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ایجنسیاں سماج دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے انٹلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے حساس جگہوں پر لگاتار گہری نظر رکھ رہی ہے۔ ڈاکٹر ریڈی نے یہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائے جانے والے آلات تیار کرنے میں ماہرین تعلیم اور ڈی آر ڈی او کی مشترکہ کوشش کو سراہا۔ انہوں نے ڈی آر ڈی او لیباریٹریز، آئی آئی ٹی ، اعلی توانائی مادوں میں تحقیق کے جدید ترین مرکز، یونیورسٹی آف حیدرآباد، دیگر یونیورسٹیوں اور مندوبین کے معروف مقررین کے اقتباسات پرمشتمل ایک سووینیئر بھی جاری کیا۔

ڈی آر ڈی او کی لیباریٹریز، فوج، سی آر پی ایف ، سی آئی ایس ایف، ریاستی پولیس، تعلیمی اداروں، صنعتوں اور دیگر حفا ظتی ایجنسیوں کے کل 250 مندوبین ورک شاپ میں شرکت کررہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More