نئی دہلی: کیمیائی اشیاء اور کیمیائی کھاد کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے اپنی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کو بتایا کہ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹکس انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی(سی آئی پی ای ٹی)نے پانچ لاکھ افراد کو ہنرمند بنانے کے علاوہ سال 24-2019ء کے مدت کے دوران پولیمر کے صنعت کو 5لاکھ ٹیکنالوجی سپورٹ سروس فراہم کرانے کے ایک پرعزم منصوبہ بنایا ہے۔
15-2014ءکے مدت کے دوران 3.13لاکھ افراد کو ہنرمند بنایا گیا اور 3.26لاکھ ٹیکنالوجی سپورٹ سروس مہیا کرائی گئی۔
وزیر موصوف نئی دہلی میں کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر کی وزارت کے محکمہ کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی سے خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ میں سی آئی پی ای ٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف پیسٹی سائٹ فورمولیشن ٹیکنالوجی(آئی پی ایف ٹی) کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔میٹنگ کی صدارت کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے کی۔وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔