19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری غریب کلیان پیکج: اب تک کی پیش رفت

Urdu News
  • پردھان منتری غریب کسان کلیان پیکج کے تحت 32 کروڑ سے زائد غریب افراد نے 29352 کروڑ روپئے کی ثانی امداد حاصل کی ہے
  • پردھان منتری غریب کلیان  انہ یوجنا کے تحت 5.29 کروڑ استفادہ کنندہ کے مابین خوردنی اجناس کا مفت راشن تقسیم کیا گیا ہے
  • 97.8 لاکھ مفت اجولا سلینڈر مہیا کرائے گئے
  • ای پی ایف او کے 2.1 لاکھ ممبران نے ای پی ایف او کھاتہ سے 510 کروڑ روپئے تک پیشگی رقم کی آن لائن نکاسی کا فائدہ اٹھایا
  • پی ایم –کسان کی پہلی قسط: 14946 کروڑ روپئے ،7.47 کروڑ کسانوں کے کھاتہ میں منتقل کئے گئے
  • 9930 کروڑ روپئے ،19.86 کروڑ خاتون جن دھن کھاتہ داروں کے درمیان تقسیم کئے گئے
  • 1400 کروڑ روپئے ،تقریباً 2.82 معمر افراد ، بیوہ اور معذور افراد کے درمیان تقسیم کئے گئے
  • 2.17 کروڑ روپئے بھارتی اور تعمیراتی مزدوروں نے 3071 کروڑ روپئے تک کی رقم مالی امداد کے طور پر حاصل کی

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ سماج کے کمزور طبقات کو بنیادی سہولیات حاصل ہو تی رہیں اور کووڈ-19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران ان پر اس کا کوئی اثر نہ پڑے، ایسے افراد کو لاک ڈاؤن کے اثر سے محفوظ رکھنے کی غرض سے وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے 26 مارچ 2020 کو 1.70 لاکھ کروڑ روپئے کا پردھان منتری غریب کلیان پیکج( پی ایم جی کے پی ) کا اعلان کیا گیا تھا۔

 پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے طور پر حکومت نے خواتین،غریب معمر شہری اور کسانوں کے لئے مفت خوردنی اجناس اور نقد روپئے کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا۔ پیکج کے تیز رفتار عمل درآمد کی نگرانی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ لگاتار کی جا رہی ہے۔

وزارت خزانہ ، متعلقہ وزارتیں ، کابینہ سکریٹریٹ اور وزیراعظم کا دفتر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ لاک ڈاؤن کے  ارادوں کے ساتھ اور ضرورتمندوں تک تیزی سے راحتی اقدامات پہنچیں ، کوئی بھی دقیقہ نہیں چھوڑ رہی ہے ۔

مستحقین تک تیزی سے اور بہتر منتقلی کے لئے فن ٹک اور ڈجیٹل ٹکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ فوائد کی براہ راست منتقلی اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ رقم براہ راست استفادہ کنندگان کے کھاتے میں منتقل ہوں ، درمیانی خرابیاں دور ہوں اور نظام میں بہتری آئے۔ اس سے یہ بھی یقینی ہوا ہے کہ استفادہ کنندگان کے بینک کی برانچوں میں آئے بغیر رقم ان کے کھاتہ میں جمع ہو جائے۔

13؍اپریل 2020تک مذکورہ پیکج کے تحت 32.32 کروڑ استفادہ کنندگان کو فوائد کی براہ راست منتقلی ( ڈی بی ٹی ) کے توسط سے 29352 کروڑ روپئے تک کی براہ راست نقد کی شکل میں مدد دی گئی ہے۔

پردھان منتری غریب کلیان انہ یوجنا:

13ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں ( یو ٹی ) کے ذریعہ ماہ اپریل کے 40  لاکھ میٹرک ٹن میں سے اب تک 20.11 لاکھ میٹرک ٹن اناج کی نکاسی کی گئی ہے۔

16 ریاستوں  ؍یو ٹی کے ذریعہ 5.29 کروڑ استفادہ کنندگان کے درمیان 2.65 لاکھ میٹرک ٹن اناج تقسیم کیا گیا ہے۔ اس عمل میں 1.19 کروڑ راشن کارڈ ہولڈروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

 اپریل 2020 کے استحقاق کے مطابق 3985 لاکھ میٹرک ٹن دال بھی مختلف ریاستوں ؍یوٹی کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔

پردھان منتری اوجولا یوجنا استفادہ کنندگان کے تحت گیس سلینڈر:

پردھان منتری اوجولا یوجنا ( پی ایم یو وائی ) اسکیم کے تحت 1.39کروڑ سلینڈر بک کئے گئے ہیں اور اسکیم کے تحت اب تک 97.8  لاکھ گیس سلینڈر استفادہ کنندگان کے درمیان تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

ای پی ایف کی واجب الادا رقم کی ناقابل واپسی پیشگی رقم یا تین ماہ کی تنخواہ جو بھی کم ہو اس کی ای پی ایف او کے ممبر کے ذریعہ نکاسی کی اجازت:

ای پی ایف او کے 2.1 لاکھ ممبران نے اب تک 510 کروڑ روپئے کی آن لائن نکاسی کی ہے۔

 تین ماہ ای پی ایف میں تعاون-100 کارکنو ں والے ادارے میں ماہانہ 1500 روپئے سے کم کی اجرت پانے والے ای پی ایف او کے ممبران کے تعاون کے طور پر اجرت کے 24 فیصد تک کی ادائیگی ۔

ماہ اپریل2020 کی اسکیم کے تعلق سے ای پی ایف او کے لئے 1000 کروڑ روپئے کی رقم قبل جاری کی جا چکی ہے۔ 78.74 لاکھ استفادہ کنندگان اور متعلقہ اداروں کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ اسکیم پرعمل درآمد سے متعلق اعلان کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

ایم این آر ای جی اے ( منریگا):

اضافہ شدہ شرح کا یکم اپریل 2020 کو اعلان کر دیا گیا ہے۔ رواں مالی برس کے دوران 19.56 لاکھ افراد کے لئے انسانی دن کے کام کے مواقع پیدا کئے گئے ہیں ۔مزید برآں  اجرت اور سازو سامان دونوں کے واجب الادا بقایہ جات کی ادائیگی کے لئے 7100 کروڑ روپئے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

سرکاری اسپتالوں اور حفظان صحت کے مراکز میں صحت کارکنان کےلئے بیمہ اسکیم :

نیو انڈیا اشیورنس کے ذریعہ  اسکیم پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت 22.12 لاکھ صحت کارکنان کا احاطہ کیا گیا ہے۔

کسانوں کی امداد:

کل رقم کی ادائیگی میں سے 14946 کروڑ روپئے پی ایم –کسان کی پہلی قسط کے طور پر ادا کئے گئے ہیں۔ اسکیم کےتحت شناخت شدہ 8 کروڑ استفادہ کنندگان میں سے تقریباً 7.47 کروڑ استفادہ کنندگان کو ان کے بینک کھاتہ میں براہ راست 2000 روپئے ملے ہیں ۔

پی ایم جے ڈی وائی کھاتہ دار خواتین کی مدد:

ہندوستان میں عام طور پر خواتین کی کثیر تعداد خانہ داری کی ذمہ داریاں ادا کرتی ہیں اس لئے مذکورہ  پیکج کے تحت کم و بیش 19.86 خاتون جن دھن کھاتہ داروں کو اپنے کھاتے میں فی کس 500 روپئے کی مدد حاصل ہوئی ہے۔ 13 اپریل 2020 تک اس مدد کے تحت کل 9930 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے۔

معمر افراد، بیوہ اور معذور افراد کی مدد

قومی سماجی مدد پروگرام ( این ایس اے پی )کے تحت 2.82 کروڑ معمر افراد ، بیوہ اور معذور افراد کے درمیان تقریباً1400 کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے۔ اسکیم کے تحت پہلی قسط کے طور پر ہر ایک استفادہ کنندہ کو مدد کے طور پر فی کس 500 روپئے نقد حاصل ہوئے۔ 500 روپئے کی دوسری قسط آئندہ ماہ ادا کی جائے گی۔

عمارتی اور دوسرے تعمیراتی مزدوروں کی مدد:

کم و بیش 2.17 کروڑ بھارتی اور تعمیری مزدوروں کو ریاستی حکومتوں کے بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ورکرز فنڈ سے مالی امداد حاصل ہوئی۔ اس اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان کو 3071 کروڑ روپئے دیئے گئے۔

پردھان منتری غریب کلیان پیکج

13 اپریل2020 تک فوائد کی کل براہ راست منتقلی

اسکیم

استفادہ کنندگان  کی تعداد

رقم

پی ایم جے ڈی وائی خاتون کھاتہ داروں کی مدد

19٫86 کروڑ (97 فیصد)

9930 کروڑ

این ایس اے پی (معمر شہری،خواتین ،معذور افراد ) کی مدد

2٫82 کروڑ (100 فیصد)

1405 کروڑ

پی ایم-کسان کے تحت کسانوں کو رقم کی ادائیگی

7٫47 کروڑ (8 کروڑ میں سے)

14946 کروڑ

عمارتی اور دیگر تعمیراتی کارکنوں کی مدد

2٫17 کروڑ

3071 کروڑ

میزان

32٫32 کروڑ

29352 کروڑ

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More