Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ – 19 کے پیش نظر ڈی او پی ٹی ، ڈی اے آر پی جی اور پی پی ڈبلیو کے محکمے کے ذریعے کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دلّی: شمال مشرقی خطے کی ترقی  کے  مرکزی  وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر  ، عملے ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ڈ ی او پی ٹی ، ڈی  اے آر پی جی اور ڈی او پی پی ڈبلیو  کے ذریعے کووڈ – 19 کے پیش نظر کئے گئے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  میٹنگ کی  ۔  وزیر موصوف نے  تینوں محکموں کی وباء سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ عہدیداروں اور عملے سے کہا ہے کہ اس پورے عرصے کے دوران  ، اُن کا کام متاثر نہیں ہونا چاہیئے  ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001SRJX.jpg

          قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  یکم اپریل ، 2020 ء کو  پورٹل   https://darpg.gov.in. پر کووڈ – 19 کی شکایات کے لئے  نگرانی کا  ایک قومی ڈیش بورڈ لانچ کیا تھا  ۔  اس سلسلے میں  تمام مرکزی وزارتوں  / محکموں اور ریاستی حکومتوں کو   سی پی جی آر اے ایم ایس  پر  کووڈ – 19 کے متعلق  موصولہ  عوامی شکایات  سے نمٹنے  کے لئے سرکولر جاری کئے گئے تھے ۔  کووڈ – 19 پی جی کے معاملات پر  یکم اپریل ، 2020 ء سے یومیہ رپورٹیں   با اختیار گروپ  – 10 ، وزیر اعظم کے دفتر  ، وزیروں کے با اختیار گروپ   اور عملے ، پی جی اور پنشن  کے وزیر مملکت کو  داخل کی  جا رہی ہیں ۔

          12 اپریل ، 2020 ء تک حکومت نے  اوسطاً 1.57 دنوں  کے اوسط سے  کووڈ – 19 کی 7000 عوامی شکایات کا ازالہ کیا ہے ۔  وزارتوں  / محکموں میں   سب سے زیادہ  کووڈ – 19 کی شکایات کا ازالہ امورِ خارجہ کی وزارت  نے  ( 1625 شکایتیں ) ، وزارتِ خزانہ (1043 شکایات ) ، محنت کی وزارت ( 751 شکایتیں ) کا ازالہ کیا ہے ۔  سب سے زیادہ 1315 شکایتوں کا ازالہ 8 اپریل ، 2020 ء کو اور 9 اپریل ، 2020 ء کو کیا گیا ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اِس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ اب تک  71000 افراد نے ڈی او پی ٹی کے  ایس ای –  لرنننگ پلیٹ فارم    (https://igot.gov.in) پر اندراج کرایا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم کووڈ – 19 سے لڑنے کے لئے پچھلے ہفتے لانچ کیا گیا تھا اور  تقریباً 27000 امید واروں نے اب تک کورس مکمل کر لیا ہے ۔  اس کے لئے مخصوص گروپ میں   ڈاکٹر  ، نرسیں ، نیم طبی عملہ  ، صفائی ستھرائی کے کارکن ، تکنیکی عملہ   ، دائیاں ، مرکزی اور ریاستی سرکاروں کے عہدیدار ، سول ڈیفنس کے عہدیدار ،  پولیس کی مختلف تنظیمیں   ، این سی سی ، نہرو یووا کیندر سنگٹھن   ، نیشنل سروس اسکیم  ، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی   ، بھارت اسکاوئٹ اینڈ گائیڈس اور دیگر رضا کار شامل ہیں ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002PKPX.jpg

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00336RP.jpg

          یہ پلیٹ فارم ہر  آموز کار  کو  ، اُس کی پسند  کی ڈیوائس پر  ، اُس کے گھر  یا کام کرنے کی جگہ پر   ، اُس کے رول کے لئے مخصوص مواد فراہم کرتا ہے ۔ آئی جی او ٹی پلیٹ فارم   بڑی تعداد میں لوگوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ  آنے والے ہفتوں میں تقریباً 1.50 کروڑ کارکنوں اور رضا کاروں کو تربیت فراہم کرے گا ۔ ابتداء میں  آئی جی او ٹی پر 9 کورس شروع کئے گئے ہیں  ، جن میں کووڈ کی بنیادی  معلومات  ، آئی سی یو کی دیکھ بھال اور وینٹیلیشن کا بندوبست   ، کلینک کا بندوبست  ، پی پی ای کےذریعے انفیکشن سے بچاؤ  ، انفیکشن کا کنٹرول اور تحفط  ، قرنطینہ  اور الگ تھلگ رکھنا    ، لیباریٹری کے لئے نمونوں کا حصول اور ٹسٹنگ  ، کووڈ – 19 کے معاملات کا بندوبست   ، کووڈ – 19 تربیت  جیسے موضوعات شامل ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More